Advertisement

دنیا کی محفوظ ترین ایئرلائن کون سی ہے؟

ایئرلائنز کی دنیا پر نظر رکھنے والی معروف ترین ویب سائٹ نے آسٹریلیا کی ایئر لائن کو دنیا کی سب سےمحفوظ ایئرلائن قراردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ریٹنگ  ایئرلائن ریٹنگز ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ نے جاری کی ہے جس کا تعلق لندن سے ہے، اس ویب سائٹ کی جانب سے دنیا بھر میں چلنے والی تقریباً 405 ایئرلائنز کی کارکردگی کے مسلسل مشاہدے اور تجزیے کے بعد ’قنتاس ایئرلائن‘ کو 2020 کے لیے سب سے محفوظ ایئرلائن قرار دیا ہے۔

 اسی ویب سائٹ کی جانب سے یو اے ای کی دو ایئر لائنز فلائی ایمرٹیس اور اتحاد ایئرویز کو بھی ٹاپ ٹوئنٹی ایئرلائنز میں شامل کیا گیا ہے۔

محفوظ ترین ایئر لائنز کی اس فہرست میں ایئر نیوزی لینڈ، ای وی اے، اتحاد ایئر ویز، قطر ایئر ویز، سنگاپور ایئرلائنز،ایمرٹیس، الاسکا ایئرلائنز، کاتھائے پیسیفک ایئرویز، ورجن آسٹریلیا، ہاوائیں ایئرلائن، ورجن اٹلانٹک ایئرلائنز، ٹیپ پرتگال، ایس اے ای، رائل جورڈینین، سوئس، فنایئر نمایاں ہیں۔

اسی طرح سستی کرایے والی ایئرلائنز میں ایئر عربیہ پہلے نمبر پر ہے جب کہ فلائی بے، فرنٹیئر، ایچ کے ایکسپریس، انڈگو، جیٹ بیلو، وولارس، ویولنگ نمایاں ہیں۔

Advertisement

کم کرایے والی محفوظ ایئرلائنز کا انتخاب عوامی دلچسپی اور ان کی ڈیمانڈز کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
نیپال کے بعد مڈغاسکر میں بھی جین زی کا انقلاب، حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر فرار، پارلیمنٹ تحلیل
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version