Advertisement

بھارت نے محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو گرفتار کرلیا

التجا مفتی

بھارت کی قابض فوج نےمقبوضہ کشمیر کی سابق  وزیراعلی ٰمحبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو سری نگر میں ان کے گھر سے حراست میں لے لیا ۔

 بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے  محبوبہ مفتی کے بعد اب  ان کی  بیٹی التجا مفتی کو  بھی حراست میں لے لیا ہے۔

التجا  مفتی کو ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا اور بھارتی فورسز نے انہیں حراست میں لینے کے بعد ان کے گھر جانے والے تمام راستے بند کردیے ہیں۔

محبوبہ مفتی  گذشتہ برس 5 اگست  کو مقبوضہ وادی میں آرٹیکل 370 کے نفاذ کے بعد سے زیر حراست ہیں ۔ان کی حراست کے بعد سے ان کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ التجا مفتی چلا رہی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق التجا مفتی نے آج پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا اور میڈیا کو بھی ان کی حراست سے متعلق کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔

Advertisement

اس سے قبل التجا مفتی نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا تھا کہ بھارتی جبر کے خلاف آواز اُٹھانے پر  انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

مودی ڈرگیا،مقبوضہ کشمیرسےفوج بلانےکی تیاریاں

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے اور گذشتہ برس 5 اگست کو آرٹیکل 370 کے نفاذ کے بعد سے مقبوضہ وادی میں تاحال کرفیو نافذ ہے ۔

مودی سرکار کی جانب سے حریت رہنماؤں سمیت سیکڑوں سیاسی کارکنوں کو حراست  میں یا پھر نظربند رکھا گیا ہے۔

 مقبوضہ وادی میں بھاری تعداد میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی اور دفعہ 144کے تحت پابندیوں کے نفاذ سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ۔

غاصب بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے، کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے بھارتی فوج جشن مناتی ہے۔

Advertisement

قابض انتظامیہ کی طرف سے لوگوں کو نماز جمعہ کے بعد بھارت مخالف مظاہروں سے روکنے کے لیےسرینگر سمیت دیگر علاقوں میں سخت پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version