Advertisement

ٹرمپ کے اختیارات کو محدود کردیا گیا

پاکستان کا دورہ

امریکی ایوان میں نمائندگان نے ایک قرارداد کی منظوری دی ہے جس کے تحت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اختیارات کو محدود کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان میں منظور قرارداد کے بعد امریکی صدر کے اختیارات کو محدود کیا گیا کہ وہ اب کانگریس کی خصوصی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف جنگ نہیں کرسکیں گے۔

ایوان نے ایک سوچورانوے کے مقابلے میں دوسوچوبیس ووٹوں سے قرارداد کی منظوری دی جس میں سے تین ریپبلکن اراکین نے قراردادکی حمایت اورآٹھ ڈیموکریٹس نے قرارداد کی مخالفت کی۔

مریکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان میں ایران کے ساتھ جنگ کے امکانات کو کم کرنے کےلیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے جنگ کے اختیار کو محدود کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

امریکا فوج کے انخلاء کا طریقہ کار طے کرے، عراقی وزیر اعظم کا مطالبہ

Advertisement

قرارداد کے حق میں 224 جب کہ مخالفت میں 194 ووٹ پڑے۔ ری پبلکن پارٹی کے 3 ارکان نے بھی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جب کہ ڈیموکریٹس کے 8 ارکان نے پارٹی کے برعکس قرارداد کی مخالفت کی۔ امریکی نمائندگان کی قرا داد اب سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔

قرارداد میں 1973 کے جنگی اختیارات کے قانون کا حوالہ دیا گیا ہے، جس میں کانگریس کو امریکی صدر کی جنگ کے اختیارات کے استعمال کے متعلق جانچ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ کے فیصلوں کے خلاف امریکی ایوان نمائندگان نے کمر کس لی، امریکی ایوان میں ایک ایسے بل پر ووٹنگ ہوئی، جس کے پاس ہونے کی صورت میں ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کیا جائے گا۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اشتعال دلانے والے حملے میں ایران کے اعلی فوجی عہدیدار کو نشانہ بنایا، نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ وہائٹ ہاوس کا یہ اقدام امریکی کانگریس سے مشورے کے بغیر انجام پایا تھا اور یہی حملہ مغربی ایشیا میں ایران کے ساتھ شدید کشیدگی کا باعث بنا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version