Advertisement

شنجن (یورپی) ویزا والوں کے لئے سعودی ویزا آسان

شنجن

شنجن ویزے پر سعودی عرب جانا اب نہایت آسان ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شنجن ویزے کے حامل شخص کو مملکت پہنچتے ہی داخلے کا ویزہ دے دیا جائے ۔

سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے تمام فضائی کمپنیوں کو تاکید کی ہے کہ جس ملک کے بھی شہری کے پاس شنجن ویزا ( یورپی یونین میں شامل ممالک)، برطانیہ یا امریکہ کا ویزا ہو اسے سعودی عرب آنے کی اجازت ہے۔ تمام قومی فضائی کمپنیاں اس کی پابندی کریں۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری ہوا بازی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ہر ملک کے شہری پر نافذ ہوگا۔

جس ملک کے شہری کے پاس بھی مذکورہ ممالک کا تجارتی و سیاحتی ویزہ ہوگا وہ سعودی عرب آ سکے گا۔

Advertisement

اسکی دو شرائط ہیں۔

پہلی شرط یہ ہے کہ مذکورہ ممالک کا ویزہ سعودی ہوائی اڈے یا بندرگاہ یا بری سرحدی چوکی پہنچنے پر مؤثر ہو اور سعودی عرب کا  دورہ مکمل کرنے کے بعد تک مؤثر ہو۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات کا سیاحت کے فروغ کے لئے مشترکہ وزٹ ویزا کا منصوبہ

محکمہ شہری ہوابازی کا کہناہے کہ یہ فیصلہ ہر ملک کے شہری پر نافذ ہوگا ۔

دوسری شرط یہ ہے کہ مذکورہ ممالک کا ویزہ لینے والے کے پاسپورٹ پر کم از کم ایک مرتبہ اس ملک میں پہنچنے پر داخلے کی مہر لگی ہوئی ہو۔

محکمہ شہری ہوا بازی نے قومی فضائی کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ مذکورہ شرائط کی پابندی کریں۔ اگر کوئی شخص مذکورہ شرائط کے ساتھ سعودی عرب آنے کا خواہشمند ہو تو اسے سعودی عرب کے سفر کی اجازت دی جائے اور مملکت پہنچتے ہی اسے مملکت میں داخلے کا ویزہ دے دیا جائے۔

Advertisement

محکمہ شہری ہوا بازی نے چار دسمبر 2019ء کو ہدایت جاری کی تھی کہ تمام فضائی کمپنیاں امریکہ اور شنجن ویزا رکھنے والوں کو سعودی عرب سفر کا موقع فراہم کریں۔

اگر وہ سعودی عرب آنا چاہتے ہوں تو انہیں مملکت لانے سے گریز نہ کیا جائے۔ ایسے لوگوں کو کسی بھی وقت سعودی عرب لایا جاسکتا ہے۔ بشرطیکہ یہ لوگ محکمہ شہری ہوا بازی کی شرائط پوری کر رہے ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version