Advertisement

یوکرین طیارہ حادثہ: ایران سے جواب ملنے تک دنیا چین سے نہیں بیٹھے گی

کینیڈا، یوکرین، سویڈن، افغانستان اور برطانیہ کے نمائندگان نے کے وزیر خارجہ نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرینی طیارہ حادثے سے متعلق جوابات دیں۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں منعقد ہونے والے اجلاس میں ان تمام ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی ہے جن کے شہری طیارہ حادثے میں ہلاک ہوئے تھے۔

اجلاس میں کینیڈا کے علاوہ یوکرین، سویڈن، افغانستان اور برطانیہ کے نمائندگان نے شرکت کی۔

لندن میں طیارہ حادثے کی تحقیقات سے متعلق اجلاس میں شرکت کے بعد کینیڈا کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو ایران کے طیارہ مار گرانے پر جواب چاہیے۔

کینیڈا کے فرانکوئس فلپ شیمپین اور برطانیہ کے ڈومینک رااب ، یوکرائن ، سویڈن اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ، ہر ایک نے لندن میں کینیڈا کے ہائی کمیشن میں متاثرین کی یاد منانے کے لئے شمع روشن کی ، اور اجلاس کے آغاز سے قبل عکاسی کے ایک لمحے کے لئے رک گیا۔

Advertisement

کینیڈا کے وزیر خارجہ نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرینی طیارہ حادثے سے متعلق جوابات دیں۔

کینیڈا کے وزیر خارجہ فرانسوا فلپ نے جمعرات کو بیان دیا کہ ایران سے جواب ملنے تک دنیا چین سے نہیں بیٹھے گی۔

اجلاس کے اختتام پر پانچ نکات پر مبنی مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے تحت ایران کے ساتھ تحقیقات کے ہوالے سے تعاون کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق بین الاقوامی سرکاری افسران کو مکمل اور بغیر کسی رکاوٹ کے ایران کے اندر رسائی دی جائے اور واقعے کی مکمل، آزادانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران طیارہ مار گرانے کی مکمل ذمہ داری قبول کرے اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کی جانب جو ایران کا فرض بنتا ہے، ادا کرے۔ ایران سے نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

اجلاس میں شریک ممالک کے نمائندگان نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف فوجداری نوعیت کی تفتیش کی جائے، اور بین الاقوامی معیار کے تحت عدالتی کارروائی کی جائے۔

Advertisement

واضح  رہے کہ یوکرین کا مسافر بردار طیارہ آٹھ جنوری کو ایران کے دارالحکومت تہران میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں سوار تمام 176 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 57 کا تعلق کینیڈا سے تھا۔

ایران نے متعدد بار الزامات کو مسترد کرتے ہوئے 11 جنوری کو یوکرینی طیارہ مار گرانے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی اطلاعات، معاملہ واپسی پر دیکھوں گا، صدر ٹرمپ
غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد امدادی سرگرمیاں تیز، ملبہ ہٹانے کا کام جاری
خواتین صحافیوں کی توہین، افغان وزیر خارجہ کا دورہ مودی سرکار کے گلے پڑ گیا
شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے بین البرِاعظمی میزائل 'ہواسونگ-20' کی نمائش
دنیا سے ناپید ہونے والے پرندے کے نایاب ’’ پر‘‘ کی حیران کن قیمت، نیلام کر دیا گیا
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version