Advertisement

امریکا کی جنرل قانی پرحملے کی دھمکی ریاستی دہشتگردی ہے، ایران

ایران

ایران نے امریکاکی جانب سے پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے نئے سربراہ جنرل اسماعیل قانی  کے قتل کی دھمکی کو’ریاستی دہشتگردی‘قرار دیا ہے۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کہا کہ امریکا کی جانب سے جنرل اسماعیل قانی کو قتل کی دھمکی دینا  باضابطہ طور پر اور کھلے عام امریکاکی ریاستی اور ٹارگٹڈ دہشتگردی کی عکاسی کرتے ہیں۔

عباس موسوی نے اسرائیلی حکومت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  صیہونی حکومت کے بعد امریکاوہ دوسری حکومت ہے جس نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ اس نے اپنی حکومت اور مسلح افواج کی سہولیات کو دہشتگردانہ اقدامات کے لیے استعمال کیا اور مستقبل میں بھی کرتا رہے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ امریکا کی  اس ریاستی دہشتگردی  کی مذمت کرے کیونکہ  جلد یا بدیر وہ بھی اس سے متاثر ہوں گے۔

دوسری جانب روس نے بھی  امریکا کی جانب سے جنرل اسماعیل کو قتل دھمکی دیے جانےکو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

Advertisement

ماسکو میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے  کہا کہ اس طرح کے ریمارکس حقوق اور قانون سے بالاتر ہیں اور عالمی ریاستوں کے نمائندے ان کو بولنے کے حقدار نہیں ہیں۔

امریکہ کی قاسم سلیمانی کے جانشین اسماعیل قآنی کو قتل کی دھمکی

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے یہ بیان امریکہ کے خصوصی ایلچی برائن ہوک کی اس ’تنبیہ‘ کے بعد سامنے آیا ہے کہ اگر ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے نئے سربراہ اسماعیل قانی کی جانب سے امریکیوں کو نشانہ بنایا گیا تو ان کا انجام  بھی ان کے پیشرو جیسا ہوگا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ اگر کسی امریکی شخص یا امریکی مفاد پر حملہ کیا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 3 جنوری کو عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورت حال انتہائی کشیدہ ہو گئی تھی۔

جس کے جواب میں ایران نے 7 اور 8 جنوری کی درمیانی شب میں بھرپور جوابی حملہ کرتے ہوئے بغداد میں واقع امریکی ایئر بیس پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیے تھے۔

Advertisement

ایرانی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں میں 80 فوجی ہلاک ہوئے ہیں تاہم امریکا نے اس دعوے کے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملوں میں کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version