Advertisement

بھارت میں پانی کے نلکوں سے شراب بہنے لگی

بھارت میں پانی کے نلکوں سے شراب بہنے لگی

جنوبی ریاست کیرالہ کے شہر چالکونڈی کی ایک رہائشی  عمارت کے نلکوں سے شراب آنے لگی۔

 نلکوں میں شراب آنے کا واقعہ کیرالہ شہر کے چالکونڈی کے علاقے میں سولومن ایوینو پر واقع اٹھارہ اپارٹمنٹس کی رہائشی عمارے میں پیش آیا۔

اس رہائشی عمارت کے ایک مکیں جوشی ملیاکل نے اپنے بیان  میں کہا کہ محکمۂ ایکسائز کے اہلکاروں نے اتوار کو ان کے آپارمنٹس کے نزدیک ایک بڑا سا گھڑا کھود کر چھ ہزار لیٹر بیئر، برانڈی اور رم انڈیل دی۔

 انھوں نے کہا کہ پیر کی صبح انھوں نے اور ان کے کرائے دار نے محسوس کیا کہ ان کے باورچی خانے کے نلکے سے شراب کی بو والا گدلی رنگت کا پانی آ رہا ہے۔

مختلف شرابوں کا چھ ہزار لیٹر یہ آمیزہ رس رس کر زیر زمین پانی کے ذخیرہ میں شامل ہو گیا جہاں سے پمپوں کے ذریعے اس اٹھارہ اپارٹمنٹس پر مشتمل کو پینے کا پانی فراہم کیا جا رہے تھا۔

Advertisement

پریشانی کی حالت میں لوگوں نے مقامی مونسپل حکام اور پولیس سے رابطہ کیا۔ اس صورتحال کے سامنے آنے کے بعد محکمۂ ایکسائّز کے حکام کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور انھوں نے فوری طور لوگوں کو پانی فراہم کا متبادل بندوست کرنے کی پیش کش کی۔

پیر کی صبح پیش آنے والی یہ اچانک پریشانی لوگوں کے لیے اس وقت ایک درد سر بن گئی جب انھیں معلوم ہوا کہ جس کنوئیں کا پانی شراب سے آلودہ ہو گیا تھا وہ ان کو پانی کی فراہم کا واحد ذریعہ تھا۔

ایک مقامی عدالت نے محکمۂ ایکسائز کے اہکاروں کو حکم دیا تھا کہ وہ گزشتہ چھ سال سے بند ایک شراب خانے میں ذخیرہ شراب کو ٹھکانے لگائیں۔

اس شراب خانے پر چھ سال پہلے غیرقانونی شراب بیچنے کے شبہے میں چھاپہ مارا گیا تھا جس کے بعد اس کو سربمہر کر دیا گیا تھا۔

ایکسائز کے حکام نے یہ کہتے ہوئے کہ وہ بہت مصروف ہیں اس سارے واقعے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version