Advertisement

گاڑی کی ٹکر سے نابینا شخص کی بینائی لوٹ آئی

گاڑی کی ٹکر سے نابینا شخص کی بینائی لوٹ آئی

پولینڈ کے شہر گورزو میں ایک شخص کے لیے حادثہ معجزہ ثابت ہوا۔ جینس گوراج نامی شخص 20 سال سے اپنی بائیں آنکھ کی بینائی سے مکمل طور پر محروم تھے اور وہ صرف اپنی دائیں آنکھ سے ہی دیکھ سکتے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوراج 20 سال قبل شدید الرجی کے اثرات کے باعث اپنی بائیں آنکھ کی بینائی کھو چکے تھے لیکن 2018 میں ان کے ساتھ ایک ایسا حادثہ پیش آیا جو ان کے لیے خوش قسمتی سے ایک معجزہ ثابت ہوا۔

جینس کا کہنا ہے کہ وہ سڑک پار کر رہے تھے تو اچانک انہیں ایک گاڑی نے ٹکر ماردی جس کے باعث ان کے سر اور کمر میں چوٹیں آئیں اور پھر ان کی ایک سرجری بھی ہوئی۔

کولہے کی سرجری اور بحالی کے کئی دن اس نے ہسپتال میں گزارے اور ایک دن بیدار ہونے پر اسے احساس ہوا کہ وہ سایوں اور روشنیوں کے علاوہ بھی بہت کچھ دیکھ سکتا ہے۔ اسے خود پر یقین نہ آیا اور اس کے بعد اپنا ماجرا ڈاکٹروں سے بیان کیا۔

Advertisement

ان چوٹوں کے علاوہ یہ حادثہ ان کے لیے معجزے کا باعث اس لیے بنا کیونکہ حادثے کے بعد کچھ روز اسپتال میں گزارنے اور سرجری کے بعد ایک دن جب انہوں نے اپنی آنکھ کھولی تو وہ حیران رہ گئے۔

انہیں ہر چیز صاف اور شفاف نظر آرہی تھی جس کے بعد انہوں نے اس بارے میں ڈاکٹر کو بھی بتایا مگر ڈاکٹر اس کی وجہ بیان نہیں کر پارہے تھے۔

انڈیپینڈنٹ پبلک پروونشیل اسپتال کے ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص کی بینائی 2 ہفتوں میں واپس آئی ہے، ہمیں نہیں معلوم کے ایسا کیسے ہوا ہے، ہوسکتا ہے کہ ہم ان کو اس وقت جو دوائیاں دے رہے تھے یہ اس کی وجہ سے ہوا ہو۔

متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ اب ہر چیز کو صحیح سے دیکھ سکتا ہے جس سے اس کی زندگی بدل گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
Advertisement
Next Article
Exit mobile version