Advertisement

ایران کی القدس فورس کے سینیر کمانڈر ہلاک

ایران کی القدس فورس کے سینیرکمانڈر ہلاک

ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی بیرون ملک فوجی کارروائیوں کی ذمے دار القدس فورس کے ایک سینیر کمانڈراصغرپاشاپور شام کے شمال مغربی صوبہ حلب میں اسد مخالف فورسز کے ساتھ اتوار کو لڑائی میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے سوموار کو کمانڈر اصغرپاشاپور کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی   خبررساں  ادارے  کے مطابق وہ ان اوّلین کمانڈروں میں سے ایک تھے جو سب سے پہلے القدس فورس کے مقتول کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھ شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت میں لڑنے کے لیے گئے تھے۔

میجر جنرل قاسم سلیمانی خود گذشتہ ماہ کے اوائل میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک امریکا کے ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

انھوں نے شامی صدر بشارالاسد کے خلاف حزبِ اختلاف کی مسلح بغاوت کو فرو کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور مسلح باغی گروپوں کے خلاف لڑائی کے لیے القدس فورس کے ہزاروں اہلکاروں کو شام میں بھیجا تھا۔

Advertisement

اس کے علاوہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے شیعہ نوجوانوں پر مشتمل ملیشیاؤں کو بھی منظم کیا تھا۔

ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے بعد زیادہ خطرناک ہوجائے گا: پومپیو

ان میں پاکستانی اور افغان شیعہ ملیشیائیں بھی شامل تھیں۔ انھیں گذشتہ برسوں کے دوران میں ایران میں تربیت دے کر شام بھیجا جاتارہاہے۔

ان شیعہ ملیشیاؤں اور ایرانی فوجیوں نے شامی فوج کے شانہ بشانہ باغیوں کے خلاف جنگ لڑی ہے اور ان کے زیر قبضہ علاقوں کو چھڑوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ان کی اس فوجی مدد کی بدولت ہی شامی صدر بشارالاسد ملک کے بہت سے کھوئے ہوئے علاقوں پر دوبارہ اپنی عمل داری قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور اب صرف صوبہ ادلب اور حلب کے بعض حصوں پر ہی باغی گروپوں کا کنٹرول باقی رہ گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version