سعودی عرب نے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرادی

سعودی عرب نے تمام درخواست گزاروں کے لیے ایک سے زائد بار داخلے کے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرادی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی یا ان ممالک کا ویزا رکھنے والے افراد ایک سال مدت کے اس ویزا کو عمرے کی ادائیگی کے لیے بھی استعمال کر سکیں گے۔
تاہم یہ ویزا حج کی ادائیگی کے لیے استعمال نہیں ہو سکے گا۔
یاد رہے کہ ایک سال مدت کا ویزا آن ارائیول حاصل کرنے کے لیے مسافروں کو اپنے ساتھ درست کریڈِٹ کارڈ رکھنا ہوگا۔
مسافروں کو اپنے ساتھ درست کریڈِٹ کارڈ رکھنے کا اس لیے کہا گیا ہے تاکہ وہ 18 ہزار روپے کے برابر ویزا فیس ادا کر سکیں جبکہ نقد رقم قابل قبول نہیں ہو گی۔
اس کے علاوہ ویزا آن ارائیول حاصل کرنے والے شہری ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 90 روز تک سعودی عرب میں قیام کر سکیں گے۔
تاہم وہ ایک سے زائد بار داخل ہو سکیں گے اور اس سروس کا آغاز گزشتہ ماہ ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی شخص جس کے پاس درست برطانوی، امریکی یا شینجن ویزا ہو وہ سعودی عرب کا آن ارائیول ویزا حاصل کر سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کو ویزا جاری نہیں ہوگا جن کے پاسپورٹ پر امریکا، برطانیہ یا شینجن ویزا کی مہر تو لگی ہو لیکن انہوں نے اسے کبھی استعمال نہیں کیا ہو۔
خیال رہے کہ غیر مسلم اس ویزے پر مقدس شہروں مکہ اور مدینہ نہیں جاسکیں گے۔
تاہم مسلمان اس ویزے کو حج سیزن کے علاوہ عمرے کی ادائیگی کے لیے استعمال کر سکیں گے۔
گزشتہ سال ستمبر 2019 میں سعودی عرب نے اعلان کیا تھا کہ وہ پہلی بار آن لائن سیاحتی ویزا کا آغاز کر رہا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

