Advertisement

شام، بشار کی فوج اور اپوزیشن کے ارکان میں لڑائی، 94 افراد ہلاک

شام، بشار کی فوج اور اپوزیشن کے ارکان میں لڑائی، 94 افراد ہلاک

شام میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حلب اور ادلب کے دیہی علاقوں میں شامی اپوزیشن گروپوں کے ساتھ شدید لڑائی میں بشار کی فوج اور اس کی ہمنوا مسلح ملیشیاؤں کے 54 سے زیادہ ارکان مارے گئے۔

اس دوران تقریبا 40 جنگجو بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں 29 کا تعلق اپوزیشن گروپوں سے ہے۔

المرصد  ویب سائٹ کے مطابق جھڑپوں کے دوران روسی طیاروں نے خان العسل، المنصورہ، کفر حمرہ، خان طومان، الفوج 46 اور اورم الکبری کے علاقوں میں شدید بم باری کی۔

ادلب کے مشرق اور جنوب مشرق میں بھی فریقین کے درمیان شدید جھڑپیں جاری رہیں۔

 اس دوران شامی اپوزیشن گروپوں نے بشار کی فوج کی جانب سے پیش قدمی کی 6 سے زیادہ کوششیں پسپا کر دیں۔ بشار کی فوج کا جانی نقصان ہوا جب کہ اس کے کم از کم 3 ارکان کو قیدی بنا لیا گیا۔

Advertisement

یاد رہے کہ تازہ ترین جانی نقصان کے بعد 24 جنوری کی شام سے جاری فضائی بم باری اور زمینی جھڑپوں میں اب تک بشار کی فوج کے 233 اور اس کی ہمنوا ایران نواز غیر ملکی ملیشیاؤں کے 6 جنگجو مارے جا چکے ہیں۔

 اس کے مقابل ہلاک ہونے والے بشار مخالف جنگجوؤں کی مجموعی تعداد 240 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں 179 کا تعلق شامی اپوزیشن گروپوں سے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version