Advertisement

چین میں کورونا وائرس سے مزید 71 افراد ہلاک

کورونا وائرس

چین میں کورونا وائرس سے مزید 71 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 663 ہو گئی ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ چین کے قومی صحت کمیشن نے  کورونا وائرس کے 508 نئے مریضوں کی تصدیق کی ہے اور صوبہ ہوبئی میں لاکھوں افراد لاک ڈاؤن میں ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس عالمی وباء بن سکتا ہے جس کے لیے دنیا کو تیار رہنا چاہیے۔ صرف چین میں اس مہلک وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 663ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس  اس وقت ایشیاء، یورپ  اور مشرق وسطیٰ  میں 50 کے قریب ممالک میں پھیل  چکا ہے۔

چین کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک جنوبی کوریا میں مزید 60 شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وہاں متاثرین کی تعداد 893 ہو گئی ہے جبکہ 7 افراد ہلاک  بھی ہو چکے ہیں۔

Advertisement

ایران میں کورونا وائرس سے 50 ہلاکتیں، عراق میں بھی پہلے کیس کی تصدیق

جاپان میں اس مہلک وائرس سے ہلاک شدہ افراد کی تعداد 4 ہو گئی جبکہ اٹلی میں کورونا وائرس سے 7 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کویت، اومان، بحرین، عراق، افغانستان میں  بھی کورونا وائرس کے مریض سامنے آ گئے ہیں۔

ایرانی حکام کی جانب سے بتائی جانے والی 12 ہلاکتوں کے بعد ایران میں بھی خوف کے سائے برقرار ہیں۔

دوسری جانب ایران کے نیم سرکاری خبر رساں  ادارے  کے مطابق ایران میں اس مہلک وائرس سے 50 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ سیکڑوں افراد  متاثر ہے۔

قم سے تعلق رکھنے والے ایرانی رکن پارلیمنٹ نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ہلاکتوں کی اصل تعداد چھپارہی ہے اور قم میں بڑی تعداد میں لوگ اس وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

Advertisement

خبر رساں ادارے نے قم کے ایک سرکاری اہلکار  کے حوالے سے بتایا ہے کہ  شہر میں 250 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جبکہ ملک بھر میں دو روز سے اسکول بند ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version