Advertisement

گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں ایک اور انوکھے ریکارڈ کا اضافہ

گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں ایک اور انوکھے ریکارڈ کا اضافہ

گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں چند روز پہلے ایک اور انوکھے ریکارڈ کا اضافہ ہوا ہے، جس کا تعلق سب سے زیادہ ٹوتھ پیسٹ ٹیوبز جمع کرنے سے ہے۔

امریکی ریاست جارجیا میں دانتوں کے ایک ڈاکٹر، فال کولپاکوف کا کہنا ہے کہ وہ گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کےلیے ایک منفرد ریکارڈ بنانا چاہتے تھے۔

’’پہلے میں نے مریضوں سے نکالے ہوئے دانت جمع کرنا شروع کیے لیکن معلوم ہوا کہ اس طرح کے نت نئے ریکارڈ بنانے کی کوششیں ہوتی رہتی ہیں۔ لہذا میں نے ٹوتھ پیسٹ ٹیوبز جمع کرنے کا فیصلہ کیا،‘‘ انہوں نے ایک مقامی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

ان سے پہلے ٹوتھ پیسٹ ٹیوبز جمع کرنے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ 2012 میں انہیں پہلی بار 2037 ٹوتھ پیسٹ ٹیوبز جمع کرنے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ لیکن ڈاکٹر کولپاکوف رُکے نہیں بلکہ ٹوتھ پیسٹ ٹیوبز جمع کرتے رہے۔

Advertisement

پچھلے سال انہوں نے ایک بار پھر گنیز ورلڈ ریکارڈ والوں سے رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ اب وہ 3000 سے زیادہ ٹوتھ پیسٹ ٹیوبز جمع کرچکے ہیں جو سیکڑوں الگ الگ کمپنیوں کی ہیں۔ لہذا ان کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کیا جائے اور ان کے نام ایک نیا ریکارڈ جاری کیا جائے۔

معمرجوڑےنےگنیزبک آف ورلڈریکارڈمیں نام درج کروادیا

ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ان کے دعوے کی تصدیق کردی اور اب وہ تین ہزار ٹوتھ پیسٹ ٹیوبز کے ساتھ، دنیا میں سب سے زیادہ ٹوتھ پیسٹ ٹیوبز کے مالک ہیں۔ گویا انہوں نے اپنا ریکارڈ خود ہی توڑا ہے۔

ڈاکٹر وال کول پکو نے بتایا کہ میں جس ملک کا بھی دورہ کرتا ہوں وہاں کا ٹوتھ پیسٹ ضرور خریدتا ہوں, میرے پاس انڈیا، چین، روس اور کوریا سمیت مختلف ممالک کے ٹوتھ پیسٹ موجود ہیں۔

اگر آپ کے پاس بھی ایسا ہی کوئی انوکھا اور اچھوتا ریکارڈ ہے تو گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ پر جاکر اس کی درخواست دے سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Next Article
Exit mobile version