Advertisement

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر کتنی فیس ادا کرنا ہوگی؟

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر کتنی فیس ادا کرنا ہوگی؟

سعودی عرب میں گزشتہ  کئی  روز سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش میں ہیں کہ کریڈٹ کارڈز سے رقم نکلوانے والوں کو فیس ادا کرنے ہوگی۔

غیر ملکی  خبرر ساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے بینکوں میں میڈیا کمیٹی نے سوشل میڈیا پر وائرل دعوے پر بیان جار ی  کردہ بیان میں واضح  کیا کہ کریڈٹ کارڈ سے پانچ ہزار ریال یا اس سے کم رقم نکالنے پر اے ٹی ایم فیس چارج ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق اگر کسی نے کریڈٹ کارڈ سے پانچ ہزار ریال یا اس سے کم رقم نکلوائی تو اس کی فیس زیادہ سے زیادہ 75 ریال چارج ہوگی، یہ فیس ایک مرتبہ کی ٹرانزیکشن پر وصول کی جائے گی۔

میڈیا کمیٹی کے مطابق اگر کسی نے کریڈٹ کارڈ سے 5 ہزار ریال سے زیادہ رقم نکلوائی   تو اس سے فی ٹرانزیکشن 3 فیصد تک وصول کیے جائیں گے، فیس کی انتہائی حد 300 ریال تک ہوگی اس سے زیادہ فیس نہیں لی جائے گی۔

کریڈٹ کارڈ کے ذریعے رقم نکالنے پر مبینہ فیس سعودی عربین مانیٹر اتھارٹی (ساما) کی ہدایت پر مقرر کی گئی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کریڈٹ کارڈ رکھنے والا اے ٹی ایم سے زیادہ سے زیادہ کریڈٹ کارڈ کی مجموعی حد تک 30 فیصد تک ہی کیش نکلوا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
روس میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version