گرین کارڈ کے لیے شادی کرنے پر سعودی نوجوان گرفتار

امر یکی یونیورسٹی میں سکالر شپ پر زیر تعلیم سعودی نوجوان کو گرین کارڈ کے لیے امریکی خاتون سے’ فرضی شادی‘ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی طالب علم پر امریکی حکام کی جانب سے جعلسازی اور دروغ بیانی کے الزامات ہیں۔
امریکی ذرائع کا کہنا ہے’ سعودی طالب علم نے امریکی لڑکی سے فرضی شادی کے بعد گرین کارڈ کی درخواست دی تھی۔ جعلسازی اور دروغ بیانی سے کام لیا۔
سعودی طالب علم پر جعلسازی کے الزام میں فوجداری کا مقدمہ چلایا جائے گا۔
ذرائع کا کہناہے کہ وزٹ ویزے یا تعلیمی ویزے کو گرین کارڈ میں تبدیل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ غیر ملکی کسی امریکی خاتون سے شادی کرچکا ہو۔
امیدوار کا ٹیکس ریکارڈ بھی دیکھا جاتا ہے۔ درخواست گزار کا انٹرویو لیا جاتا ہے۔ سکیورٹی ریکارڈ کی چھان بین کی جاتی ہے۔
سوشل میڈیا پر سرگرمیاں چیک کی جاتی ہیں۔ فوجداری ریکارڈ دیکھا جاتا ہے۔ مالیاتی ریکارڈ بھی طلب کیا جاتا ہے۔
شادی کے بارے میں یہ اطمینان حاصل کیا جاتا ہے کہ یہ فرضی نہیں بلکہ حقیقی شادی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News