Advertisement

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تاج محل کا دورہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تاج محل کا دورہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو پہلی بار انڈیا کے دو روزہ دورے پر مغربی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد پہنچ گئے ہیں۔

گجرات سے صدر ٹرمپ تقریبا دو ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر آگرہ میں موجود مغل دور کی نشانی تاج محل دیکھنےگئے۔

تاج محل کے راستے کے دونوں کناروں پر خوبصورتی کے لیے رنگ برنگے پھولوں کے گملے رکھے گئے ۔

اس دورے میں صدر ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ، ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور داماد جیرڈ کشنر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق امریکی صدر دوپہر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تھے  جہاں سے ان کا قافلہ کار سے تقریبا 22 کلومیٹر کا سفر طے کر کے موٹیرا سٹیڈیم پہنچے۔

Advertisement

خیال رہے کہ  موٹیرا سٹیڈیم انڈیا کا جدید ترین سٹیڈیم ہے جہاں تقریبا ایک لاکھ لوگوں کی گنجائش ہے لیکن اس دورے سے قبل پہلے صدر ٹرمپ نے پہلے کہا کہ ان کے استقبال کے لیے تقریبا 60 کروڑ لوگ موجود ہوں گے۔

بعد ازاں ان کا یہ بیان سامنے آیا کہ ایک کروڑ لوگ ان کا استقبال کریں گے۔ تاہم یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پورے شہر کی کل آبادی ہی 70 لاکھ ہے۔

وہ انڈیا کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے سابرمتی آشرم بھی جائیں گے۔

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کے گذشتہ سال امریکہ دورے میں ایک بڑی تقریب ‘ہاؤڈی مودی’ کے نام سے منعقد ہوئی تھی جبکہ پیر کو ایسی ہی ایک تقریب صدر ٹرمپ کے استقبال میں ہوگی جسے ‘نمستے ٹرمپ’ کا نام دیا گیا ہے۔

ہاؤڈی مودی کے بارے میں بھی کہا گیا تھا کہ وہ انڈیا کا سپانسر کیا ہوا پروگرام تھا جبکہ یہ تو انڈیا کا سرکاری پروگرام ہے۔

صدر ٹرمپ سہ پہر تین ساڑھے تین بجے آگرہ کے لیے روانہ ہوئے،  جہاں بڑے پیمانے پر صاف صفائی کی گئی اور سکیورٹی کا خاص انتظام بھی کیا گیا ۔

Advertisement

انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی سکیورٹی کے لیے سپیشل فورسز باہر سے بھی بلائی گئی ۔

تاج محل کے دورے  کے بعد   صدر ٹرمپ رات میں دہلی پہنچيں گے جہاں انھیں عشائیہ دیا جائے گا۔

امریکی   صدر دوسرے دن صبح کو وہ اپنے دن کا آغاز دارالحکومت دہلی میں موجود راج گھاٹ پر گاندھی کی سمادھی (یادگار قبر) پر حاضری کے ساتھ کریں گے۔

منگل کے روز صبح 11 بجے صدر ٹرمپ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے جس کے بعد رات میں کسی وقت ایک مشترکہ بیان متوقع  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version