Advertisement

شامی فوج نے حلب شہرپر مکمل قبضہ حاصل کرلیا

حلب

شامی فوج نے کہاہے کہ اس نے ملک کے شمال مغرب میں حلب شہر  پر مکمل قبضہ حاصل کرلیاہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی صدربشارالاسدنے  سرکاری ٹیلی ویژن پراپنے خطاب میں کہاکہ شامی فوج کی تیزی سے ہونے والی حالیہ فتوحات اس بات کی عکاس ہیں کہ نوسال سے جاری بدامنی کوبالآخرشکست ہوگی۔

ادھر  شامی فوج اور ملیشیا کی جانب سے شمالی شام کے حلب شہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے چند گھنٹے بعد اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ شمال مغربی شام میں محاذ آرائی خوفناک حد تک پہنچ گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے امور کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل مارک لوکوک نے ایک بیان میں کہا کہ یکم دسمبر سے اب تک شمال مشرقی شام میں جاری لڑائی کے نتیجے میں 9 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ان میں سے اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

اقوام متحدہ کے عہدیدار نے یہ بتایا کہ بے گھر ہونے والے افراد سخت سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبور ہیں کیونکہ مہاجرین کے کیمپ انہیں رہائش فراہم نہیں کرسکے۔

Advertisement

 انہوں نے بتایا کہ مائیں اپنے بچوں کو گرمانے کے لیے پلاسٹک جلاتی ہیں جبکہ کئی نوزائیدہ اور کم سن بچے سردی سے مر جاتے ہیں۔

بین الاقوامی عہدے دار نے شمال مغربی شام میں ہونے والے تشدد کو اندھا دھندکارروائی قرار دیا اور تباہی کو روکنے کے لیے جنگ بندی کو واحد آپشن قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں نقل مکانی کرنے والے شامیوںکی تعداد 8 لاکھ بتائی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version