Advertisement

داعش شام اورعراق میں دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، اقوام متحدہ

داعش

اقوام متحدہ کے ماہرین نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش شام اور عراق میں دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق داعش  شام اور عراق میں سیکیورٹی کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ آیا ‘اسلامک اسٹیٹ’ کے نئے لیڈر ابو ابراہیم الہاشمی اپنے گروپ کی عملی قیادت میں کامیاب ہیں یا نہیں تاہم وہ ایسے منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔

لیکن اقوام متحدہ کے ممبر ممالک کی جانب سے  لیےگئے   جائزے کے مطابق انتظامی امور ،پروپیگنڈےاور بھرتیوں  کے معاملے میں داعش کی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی  ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق   غیر ملکی  افراد  کے شام اور عراق میں  داعش کی اس نام نہاد ’خلافت‘ کا حصہ   بننے سے معاملہ اب بھی اتنا ہی سنگین ہے۔

Advertisement

اقوام متحدہ کے ممبر ممالک کی جائزہ رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ داوش میں شامل ہونے والے 40،000  غیر ملکی افراد میں تقریباً دو تہائی اب بھی زندہ ہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ  شام سے امریکی  افواج کی تعداد میں کمی نے ملک کے شمال مشرق میں سیکیورٹی فورسز کی قابلیت کے بارے میں خدشات پیدا کردیے ہیں کہ   حراست میں  لیے گئے ایک لاکھ سے زائد جنگجوؤں (اور ان کے اہلخانہ )کی تعداد والے علاقے میں وہ اپنا کنٹرول قائم رکھ پائیں گی یا نہیں  ۔

عراق: امریکی اتحادی افواج کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

رپورٹ میں کہا گیا کہ کچھ ممالک اس مسئلے کو حل کرنے کا سب سے بہتر طریقہ یہ  سمجھتے ہیں کہ داعش میں شامل افراد کو ان کے وطن واپس بھیجیں  تاہم بعض ممالک ان افراد  کی وطن واپسی کو قبول کرنے سے گریزاں ہیں۔

واضح رہے کہ الہاشمی کو گزشتہ برس اکتوبر میں البغدادی کی ہلاکت کے بعد  داعش کا لیڈر بنایا گیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version