Advertisement

انڈین آرمی ہیلی کاپٹر کشمیر میں گرکرتباہ

انڈین آرمی ہیلی کاپٹر کشمیر میں گرکرتباہ

انڈین آرمی کا ایک ہیلی کاپٹر کشمیر کے ریاسی ضلعے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

یہ ہیلی کاپٹر ریاسی ضلع کے علاقے ’ردکھد‘ میں تباہ ہوا تاہم اس کے دونوں پائلٹس محفوط رہے۔

انڈین ٹیلی ویژن چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق آرمی  ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق 11 بجکر 15 منٹ پر ریاسی ضلع کی حدود میں گر کر تباہ ہوا۔

انڈیا کے سرکاری خبر رساں ادارے پی ٹی آئی نے انڈین آرمی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ پرواز کے دوران چیٹاک ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جو اس کی تباہی کی وجہ بنی۔

تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا۔

Advertisement

خیال رہے گذشتہ سال فروری کے مہینے میں پاکستان نے انڈین فوج کا ایک جنگی طیارہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مار گرایا تھا۔ طیارے کے پائلٹ ابھینندن کو پاکستانی فوج نے حراست میں لے لیا تھا۔

 اس وقت افواج پاکستان کے ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے دو انڈین طیارے مار گرائے جن میں سے ایک پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں گرا جبکہ دوسرے طیارے کا ملبہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں گرا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان سے سیز فائر امریکا کے دباؤ پر نہیں خود کیا ، راجناتھ سنگھ ، ٹرمپ کا دعویٰ مسترد
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version