Advertisement

سعودی دارالحکومت ریاض اس سال خواتین کا دارالحکومت قرار

سعودی دارالحکومت ریاض اس سال خواتین کا دارالحکومت قرار

عرب خواتین کمیٹی نے 2020 کے لئے ریاض کو عرب خواتین کا دارالحکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔

عرب خواتین کمیٹی کی جانب سے ’خواتین ایک وطن اور ایک عزم‘ کے نعرے کے تحت 2020 کے لیے ریاض کو عرب خواتین کا دارالحکومت بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ عرب خواتین کمیٹی کے 39 ویں اجلاس میں کیا گیا، یہ دو روزہ اجلاس9 اور 10 فروری کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عرب لیگ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اس موقع پر خاندانی امور کونسل کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر ہالہ بنت مزیاد التویجری نے کہا کہ ریاض کو عرب خواتین کا دارالحکومت قرار دینے کی وجہ سعودی عرب میں ہر سطح پرخواتین کے کردار کو بااختیار بنانے کے لئے ان کی مسلسل حمایت ہے۔

سعودی مفتی نےخوبصورتی کےلئےانجکشنزکےاستعمال کوجائزقراردےدیا

Advertisement

عرب خواتین کمیٹی ایک سال تک سعودی عرب کی زیر سرپرستی خواتین کے تمام امور انجام دے گی- کمیٹی کے اجلاس میں متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں گذشتہ اور موجودہ اجلاسوں کے درمیان جنرل سیکرٹریٹ کی ذمہ داریوں اور سرگرمی کی رپورٹ شامل رہی۔

ان سرگرمیوں میں پائیدار ترقی، عرب دنیا میں خواتین کو بااختیار بنانے اور وزارتی کانفرنس کی سفارشات پر عمل پیرا ہونے کے لیے ویژن 2030 کا ایجنڈا شامل ہے جس میں خواتین کو بااختیار ہونے اور معاشرتی ترقی پر اس کے اثرات پر توجہ دی گئی۔

اجلاس میں متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کے طریقہ کار کے علاوہ ممبر ممالک کی جانب سے پیش کردہ موضوعات کا جائزہ لینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمیٹی نے اپنی سرگرمیاں کمیشن برائے خواتین کی حیثیت سے متعلق علاقائی اجلاس کی تیاری سے شروع کی ہیں۔

منعقدہ اجلاس کے دوران بیجنگ اعلامیے اور پلیٹ فارم فار ایکشن کی 25 سالہ کارکردگی اور بیجنگ + 25 علاقائی جائزہ اجلاس کے اعلامیے کا جائزہ لیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ پیوٹن ملاقات پر ترجمان وائٹ ہاؤس کا صحافی کو اشتعال انگیز جواب
امریکا میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
جنگ بندی کے باجود اسرائیلی بربریت جاری،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 11 فلسطینی شہید
امریکا: عدالت نے شکاگو میں فوج تعیناتی روک دی، صدر ٹرمپ عدالت پر برہم
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version