نئی دلی: انتہا پسندوں نے مسجد پر حملہ کر دیا

بھارت میں انتہا پسندوں نے مسجد پر حملہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نئی دلی میں ہندو نظریے کے حامییوں نے مسجد پر حملہ کیا اور مسجد کی حرمت کو پامال کردیا۔
مسجد کی حرمت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص مسجد کے مینار پر چڑھ رہا ہے۔
Ashok Nagar Delhi Mosque
Advertisementनफरत की इंतिहा देखो,
धार्मिक स्थल को तहस नहस कर दियाWe can see a very dark time from our country’s history being repeated. Will we let this happen?#DelhiRiots #DelhiBurning pic.twitter.com/77uXTP1fAQ
— We The People of India (@ThePeopleOfIN) February 25, 2020
ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندو بلوائیوں کا جتھہ اشوک نگر کی جامع مسجد کے مینار پر چڑھ گیا ہے۔
کئی افراد نے مینار پر چڑھ کر ہلال کے نشان کو اکھاڑنے کوشش کی جبکہ ساتھ ہی مسجد کے لاؤڈ اسپیکر اتار کر زمین پر پھینک دیے۔
گزشتہ روز نئی دہلی میں اُس وقت فسادات پھوٹ پڑے جب شمال مشرقی علاقوں میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر ہندو انتہا پسندوں نے حملے کیے تھے۔
یاد رہے ان حملوں میں پولیس اہلکار سمیت 7 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے جس پر مقامی حکومت نے علاقے میں دفعہ 144 نافذ بھی کردیا تھا۔
انتہا پسندوں نے مسجد پر بھارتی ترنگا اور ہندوؤں کی مذہبی علامت سمجھا جانے والا پرچم لہرایا جبکہ اس دوران مسجد میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے مسجد پر حملے کی مذمت کی ہے اور اسے ’بابری مسجد‘ جیسا سانحہ قرار دیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مسجد پر ہندو انتہاپسندوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
AdvertisementAnother update of the disgraceful act. Vandalising a mosque! It seems to be a reminder to Muslims of the Babri Masjid episode. I think secular forces within India should rise against such barbaric actions. https://www.bolnews.com/urdu/world/2020/02/795525/amp/
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) February 25, 2020
انہوں نے کہا کہ اس غارت گری سے بابری مسجد پر حملے کی یاد تازہ ہوگئی۔
واضح رہے کہ بھارتی اپوزیشن کی جانب سے دہلی فسادات کا ذمہ دار مقامی پولیس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کپل مشرا کے اشتعال انگیز بیانات کو ٹھہرایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

