Advertisement

دِہلی انتخابات ، عام آدمی پارٹی نے مودی کی جماعت کا صفایا کردیا

انتخابات

دہلی کے ریاستی انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق عام آدمی پارٹی نے بھاری اکثریت سے جیت کر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا صفایا کردیا۔

بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق دہلی کی 70 رکنی اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے 62 نشستیں جیتی ہیں جبکہ بھارتیہ جتنا پارٹی کے امیدواروں کو صرف آٹھ نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق عام آدمی پارٹی نے 53.57 فیصد ووٹ حاصل کیے، بی جے پی کو 38 اعشاریہ 51 فیصد ملے جبکہ کانگریس پارٹی کے حصے میں پانچ فیصد سے بھی کم ووٹ آئے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے 5 مسلمان امیدوار بھی میدان مارچکے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کامیابی کا جشن مناتے ہوئے ’انقلاب زندہ باد‘ کے نعرے بھی لگائے۔

دِہلی انتخابات،عام آدمی پارٹی تاریخ رقم کرنےکےقریب

Advertisement

یاد رہے کہ عام آدمی پارٹی نے ریاستی انتخابات میں مسلسل تیسری بارمیدان مارا ہے اور ایک بار پھر عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال وزیراعلیٰ بنیں گے۔

واضح رہے کہ دہلی کی اسمبلی کےانتخابات میں غیرسرکاری نتائج کےمطابق حکمراں جماعت ‏عام آدمی پارٹی دوسری جماعتوں سےبہت آگےچل رہے تھے۔

حالیہ انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے اپنے کام کےنام پر ووٹ مانگےتھےجبکہ بی جے پی نے دِلی کےمسائل سے زیادہ ملکی مسائل کو اٹھایا تھا اور وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت بی جے پی کے تمام قومی سطح کےرہنماؤں نے دِلی کے انتخابات میں پارٹی کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے شرکت کی تھی۔

اس سے قبل پچھلے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو 70 میں سے 67 سیٹیں آئی تھیں جبکہ تین سیٹیں بی جے پی کے حق میں گئی تھیں۔ اس بار بی جے پی کو جتنی زیادہ سیٹیں آتی ہیں وہ ان کے لیے فائدہ ہی کہلائے گا۔

عام آدمی پارٹی سے قبل کانگریس نے دِلی پر مسلسل 15 سال حکومت کی تھی۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے سوائے انتخابی منشور کے زیادہ کوشش نظر نہیں آئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version