Advertisement

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں

سعودی عرب اور پاکستان مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے، سعودی پاک مشترکہ فوجی مشقیں آئندہ  ماہ جمعرات 13 فروری کو ’الصمصام 7 ‘ کے نام سے شروع کی جا رہی ہیں۔  یہ مشقیں دونوں ملکوں کے مستحکم تعلقات کی علامت ہیں۔

سعودی پاکستانی مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان فوجی تجربات کا تبادلہ اور تعلقات کا استحکام ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ فوجی مشقیں مختلف سطحوں پر دونوں دوست ممالک کے مضبوط مشترکہ تعلقات کے تحت کررہے ہیں۔

سعودی پاکستانی مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان فوجی تجربات کا تبادلہ اور تعلقات کا استحکام ہے۔ ان مشقوں کی بدولت دونوں ممالک کی افواج اپنی حربی استعداد مزید بہتر بنائیں گی۔

Advertisement

فوجی مشقوں میں سعودی عرب کا ایک یونٹ شریک ہوگا۔ ان مشقوں کے دوران مختلف قسم کے ماحول میں جدید جنگ کے طور طریقے استعمال کیے جائیں گے۔

دریں اثناءمشترکہ خلیجی سکیورٹی مشقیں متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگئیں۔ انہیں خلیج عرب سکیورٹی ٹو کا نام دیا گیا ہے۔

خلیجی ممالک کے سکیورٹی ادارے اس موقع پر ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے اور خطرات کےسدباب کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر رہے ہیں۔

تمام ممالک ایک دوسرے سے ربط و ضبط بڑھا رہے ہیں تاکہ مشترکہ خطرات کا مقابلہ مشترکہ آپریشن کے ذریعے کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ خلیج عرب سکیورٹی ٹو جی سی سی ممالک کے وزرائے داخلہ کے فیصلوں کے تحت ہو رہی ہیں۔ مشقوں کا سلسلہ 20 فروری تک جاری رہے گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version