Advertisement

سعودی عرب کی کمشنری تیما میں مقیم سعودی جوڑا رشتہ ازدواج میں منسلک

سعودی عرب کی کمشنری تیما میں مقیم سعودی جوڑا رشتہ ازدواج میں منسلک

سعودی عرب کی کمشنری تیما میں مقیم سعودی جوڑاتمام خطرے کو بالاطاق رکھتے ہوئے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگیا۔

تفصیلات  کے مطابق شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے ادا کی گئی جس میں دولہا اور دلہن کے اہل خانہ ہی شریک ہوئے۔

دولہا نے اپنے دوستوں اور دیگر عزیزوں سے وعدہ کیا کہ جوں ہی کورونا کی وبا سے چھٹکارہ ملے گا وہ ولیمہ کی دعوت بڑے پیمانے پر کریں گے۔

تیما کمشنری میں ہونے والی منفرد اورسعودی عرب کے رواج کے برخلاف اپنی نوعیت کی پہلی شادی کی تقریب کے حوالے سے لکھا ہے کہ براتیوں اور تقریب کے مہمانوں کی جملہ تعداد دولہا سمیت10افراد پر مشتمل تھی۔

Advertisement

اس موقع پر دولہا کہ والد عبدالرزاق نے میڈیا سے  بات کرتے ہوئے  کہا کہ’ہولناک وبا کورونا نے سعودی عرب سمیت دنیا بھرکواپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ایسے میں جبکہ مملکت کے تمام شہروں میں کرفیو نافذ ہے شادی کی تقریب بڑے پیمانے پر کرنا ممکن ہی نہیں تھا ۔

اسی لیے تقریب کو انتہائی سادگی سے انجام دیا گیا، عصر کی نماز کے بعدنکاح ہوا اور مغرب سے قبل رخصتی کر دی گئی‘۔

دولہا کا کہنا تھا کہ ’مشکل گھڑی میں جس سے ساری دنیا گزر رہی ہے ہم اپنی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

حکومت کا ہر اقدام ملک اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہے اس لیے تقریب کو انتہائی سادہ رکھا گیا تاہم جیسے ہی حالات بہتر ہوئے دعوت ولیمہ شاندار طور پر منعقد کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version