Advertisement

حرمین شریفین کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس بھی مسجد الحرام کی صفائی میں شامل

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے بھی مسجد الحرام  کی صفائی میں حصہ لیا۔ 

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے بھی مسجد الحرام  کی صفائی میں حصہ لیا۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅکو روکنے اور اس سے بچاﺅ کے لیے خانہ کعبہ ، مسجد الحرام خصوصاً حجر اسود پر جراثیم کش ادویہ کےسپرے میں بذات خود حصہ لیا ہے۔ اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مسجد الحرام کی انتظامیہ زائرین کو نئے کورونا وائرس سے بچانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیے ہوئے ہے۔

Advertisement

یہ ٹیمیں نماز عشاءکے ایک گھنٹے بعد سے لے کر نماز فجر سے ایک گھنٹے قبل تک حرم شریف کے ایک ایک حصے کی دھلائی، صفائی کا کام کررہی ہیں۔ جراثیم کش ادویہ کا اسپرے کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں باقی اوقات میں بھی صفائی کا خاص اہتمام کیا جارہا ہے۔

مسجد الحرام کی انتظامیہ نے اس حوالے سے اپنے نئے بیان میں بتایا ہے کہ ’ڈاکٹر السدیس صفائی ٹیموں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے خانہ کعبہ اور اس کے اطراف صحن مطاف ، حجر اسود، رکن یمانی اور مقام ابراہیم کی صفائی میں شریک ہوئے‘۔

 انہوں نے احتیاطی تدبیر کے طور پر جراثیم کش ادویہ کے چھڑکاﺅ ، حرم کے فرش کی دھلائی کے کام بھی کیے۔

ڈاکٹر السدیس نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مسجد الحرام  میں احتیاطی تدابیر صفائی ، جراثیم کش ادویہ کا سپرے زائرین کو کورونا وائرس سے بچانے اور ان کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کی خاطر اللہ کی رضا کے لیے کیا جارہا ہے‘۔

واضح  رہے مکہ مکرمہ چند روز قبل کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سعودی حکومت نے حرم کو طواف کے لیے بند کر دیا تھا جس کا مقصد ان مقدس مقامات پر سپرے وغیرہ کرنا تھا تاکہ اگر وہاں وائرس ہو تو اس کا خاتمہ ہو جائے۔

Advertisement

یہ عمل مکمل ہونے کے بعد مسجد حرام کو کل دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور لوگوں کو طواف کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم انہیں بیت اللہ کو چھونے اور حجراسود کو بوسہ دینے کی تاحال ممانعت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version