Advertisement

امریکی صدارتی امیدوار بیوی اور بہن کی تمیز بھول گئے، ویڈیو دیکھئے

امریکی

 امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے جلسے کے دوران  اپنی بیوی اور بہن کا غلط تعارف کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق جو بائیڈن نے  جلسے کے دوران  اپنی اہلیہ اور بہن کے تعارف میں غلطی کر دی اور اہلیہ کو بہن جب کہ بہن کو اہلیہ کے طور پر متعارف کروا دیا۔

Advertisement

امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ یہ اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھامتے ہوئے مجمع سے مخاطب ہو کر کہہ رہے ہیں کہ “یہ میری چھوٹی بہن ویلری ہیں” جب کہ اہلیہ نہیں نہیں کہتی رہیں، جوبائیڈن اپنی بہن کی جانب مڑے اور ان کا ہاتھ اُٹھا کر تعارف کرانے لگے تو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور فوراً کہا کہ دونوں خواتین نے اپنی جگہیں تبدیل کرلیں اس لیے مجھے مغالطہ ہوگیا۔

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق انتخابی مہم کے سلسلے میں ڈیموکریٹس کے ممکنہ صدارتی امیدوار جو بائیڈن سامعین سے اپنی اہلیہ اور بہن کا تعارف کرانے میں غلطی سوشل میڈیا پر مزاق بن گئی ہے۔

اس کے بعد سابق نائب صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر دونوں کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ “یہ میری اہلیہ ہیں اور یہ ہیں میری بہن ہیں۔

تاہم اس دوران جلسہ گاہ قہقہوں سے گونج اُٹھا اور شرکاء ہنس ہنس کے لوٹ پوٹ ہوگئے۔

واضح رہے کہ  جو بائیڈن اس وقت ڈیموکریٹ کے مضبوط امیدوار ہیں اور ان کی ورجینیا، شمالی کیرولائنا، الاباما، اوکلاہوما، ٹینیسی، مینیسوٹا اور ارکینسو میں کامیابی کے قوی امکانات ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Next Article
Exit mobile version