Advertisement

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کا سعودی عوام سے خطاب، افواہیں دم توڑگئیں

سعودی عرب

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت میں جاری کورونا وائرس کے وباء کے حوالے سے سعودی عوام سے خطاب کیا ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اطمینان دلایا ہے کہ سعودی عرب نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتا رہے گا۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عوام نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کی جنگ میں طاقت کا مظاہرہ کیا ہے، حکومت اس وبائی مرض سے لڑنے کے لئے تمام احتیاطی اقدامات اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکام اس وباء کے دوران شہریوں اور ریاست کے باشندوں کو درکار ہر چیز کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور کہا کہ وہ قوم کی صحت کے تحفظ کے لئے ہر کام کریں گے۔

Advertisement

خادم حرمین شریفین نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ ہم لوگ مشکلات کا مقابلہ ایمان و یقین اور اللہ پر توکل کے بل پر کریں گے اور ہم نے بحران پر قابو پانے کے لیے اسباب کا سہارا لیا ہے۔ ہم نے عوام کی صحت و سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر طرح کی قربانی دی ہے‘۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ وباء پھیلنے کا اگلا مرحلہ عالمی سطح پر زیادہ مشکل ہوجائیں گے لیکن مملکت اپنے لوگوں کیلئے تمام تر اقدامات کرے گی۔

سعودی عرب میں کل نماز ِ جمعہ ادا نہیں کی جائے گی

 واضح رہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے مزید 67 کیسز سامنے آگئے، مملکت میں وائرس سے متاثرہ کل مریضوں کی تعداد 238 ہوگئی، وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک کو لاک ڈاون کیا جا چکا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ مملکت میں کرونا (کوویڈ 19) کے 67 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 238 ہوگئی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں کل نماز جمعہ نہیں ہوگی بلکہ ظہر کی اذان دی جائے گی اور تمام لوگ اپنے گھروں میں نمازِ ظہر اداکریں گے۔

وزارت اسلامی امور نے بتایا ہے کہ کل جمعہ کو مساجد میں نماز جمعہ کی طرح دو اذانوں کے بجائے صرف ظہر کی اذان دی جائے گی تاہم فیصلے سے حرمین شریفین کو استثنیٰ ہے جہاں جمعے کی نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

اس حوالے سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کل ظہر کی نماز گھروں میں انفرادی طور پر ادا کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے سعودی سوشل میڈیا پر یہ افواہیں وائرل ہو رہی تھیں کہ شاہ سلمان شدید بیمار ہیں یا پھر انتقال کرگئے ہیں، تاہم آج ان کے میڈیا کے سامنے آنے اور کورونا کے موضوع پر خطاب نے ان کے تما م مخالفین کے منہ بند کردیے ہیں اور تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version