Advertisement

یو اے ای میں بھی جزوی لاک ڈاؤن اور فلائٹ آپریشنز معطل کرنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) میں بھی جزوی لاک ڈاؤن  اور تمام فلائٹ آپریشنز معطل  کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متحدہ عرب امارات  کی حکومت کے آفیشل اکاؤنٹ  سے جاری کیے گئے پیغام میں  اعلان کیا گیا  ہےکہ  ملک میں 2 دن بعد تمام شاپنگ مالز بند کردئیے جائیں گے۔

Advertisement

یو اے ای کے ائیر پورٹس کو بھی 48 گھنٹوں کے لئے بند کردیا جائے گا تاہم  فارمیسی اور کھانے پینے کی اشیا فراہم کرنے والی سپر مارکیٹس کھلی رہیں گی۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس سے صرف کھانا  لے جانے کے لئے فراہم کیا جائے گا، وہاں بیٹھ کر کھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Advertisement

اماراتی حکام نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ  بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اور صرف اپنی گاڑی میں سفر کریں  جبکہ  ایک گاڑی میں 3 سے زیادہ افراد سوار نہ ہوں۔

اماراتی حکام کا مزید کہنا ہے کہ ایمرجنسی کے بغیر اسپتال جانے سے گریز کریں، کسی کی عیادت کے لئے بھی اسپتال نہ جائیں ۔

Advertisement

حکام کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹیکسی سروس بند کرنے کا فیصلہ  بھی جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ 35 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس سے ساڑھے 14 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔

امریکا کورونا وائرس سے متاثرہ تیسرا بڑا ملک بن گیا

دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ تقریباً ساڑھے پانچ ہزاراموات اٹلی میں ہوئی ہیں جو کہ چین سے بھی زیادہ ہے جہاں سے یہ وبا ءشروع ہوئی تھی۔

یورپی یونین نے وائرس کے پھیلاؤ کے بعد 30 روز کے لیے یونین کے باہر سے تمام مسافروں  کے لیے اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں۔

Advertisement

امریکہ میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 31 ہزار سے زائد ہو چکی ہے اور 390 اموات ہوئی ہیں ۔امریکہ  نے اپنے شہریوں کو بیرون ملک سفر کرنے سے منع کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version