نایاب سفید زرافے، شکاریوں کے ہاتھوں ہلاک

دنیا کے 2 نہایت نایاب سفید زرافوں کا شکار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں نایاب صرف تین زرافے تھے لیکن دو زرافوں کی موت کے بعد اب اپنی نوعیت کا ایک ہی زرافہ واحد بچا ہے۔
شکاریوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے زافوں پر افسوس کا اظہار کی اگیا کیونکہ یہ نایاب زرافے تھے۔
فلحال اس نوعیت کا صرف ایک زرافہ بچا ہے جو تنزانیہ میں ہے اور دنیا بھر میں پایا جانے والا واحد سفید زرافہ ہے۔
یاد رہے ان زرافوں کو سب سے پہلے 2017 میں دیکھا گیا تھا۔
یہ نایاب زرافے ایک جینیاتی بگاڑ لیوک ازم کا شکار تھے اوراس بیماری میں خلیوں میں موجود رنگ دینے والے پگمنٹس کم ہوجاتے ہیں۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ ایسی بیماری ہے جس میں پورا جسم سفید ہو جاتا ہے۔
دوسری جانب افریقہ کی وائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے مطابق گزشتہ 30 سال میں گوشت اور کھال کے لیے زرافوں کا بے تحاشہ شکار کیا گیا ہے جس سے زرافوں کی آبادی میں 40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ آئی یو سی این کے مطابق سنہ 1985 میں زرافوں کی آبادی 1 لاکھ 55 ہزار تھی جو سنہ 2015 تک گھٹ کر صرف 97 ہزار رہ گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News