Advertisement

افغانستان میں سیاسی بحران، بیک وقت دو صدور کی تقریب حلف برداری

افغانستان

امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کے باوجود  افغانستان کو سیاسی بحران کا سامنا ہے اور افغان عوام غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے دوسری مدت کے لئے صدر کے عہدہ کا حلف اٹھالیا لیکن ان کے حریف عبد اللہ عبداللہ نے ان کی تقریب حلف برداری  کو ماننے سے انکار کردیا۔

امریکی نمائندے زلمے خلیل  زاداور نیٹو امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر نے  اشرف غنی کی تقریب میں شرکت کی۔

افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبداللہ  نے  خود ہی اپنی صدارتی تقریب حلف برداری منعقد کرلی ۔ اشرف غنی نے ایوان صدر میں  اور عبداللہ عبداللہ نے سپیدار محل میں حلف اُٹھایا۔

ملک میں بیک وقت دو صدور کی حلف برداری سے  ایک نیا سیاسی بحران کھڑا ہوگیا ۔

Advertisement

نومنتخب افغان صدر کی تقریب حلف برداری کے دوران دو  دھماکوں کی آوازیں  بھی سنائی دیں،  جس پر انہوں نے حاضرین کو اپنا سینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ میں نے بلٹ پروف جیکٹ نہیں پہنی کیوں کہ میرا سینہ عوام پر قربان ہونے کے لئے حاضر ہے۔

واضح رہے کہ عبد اللہ عبد اللہ نے صدارتی انتخاب میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے نتائج ماننے سے انکار کیا تھا اور اپنی جیت کا دعوی کیا تھا۔

ادھر طالبان نے کہا ہے کہ متوازی صدارتی تقریبات امن بات چیت کو خطرے میں ڈال دیں گی۔بین الافغان مذاکرات  کا مقررہ وقت پر شروع ہونا نظر نہیں آرہا۔

دوسری جانب کابل نے رد عمل میں کہا ہے کہ اگر تشدد ترک نہ کیا گیا تو افغان فورسز طالبا ن کے خلاف حملے شروع کریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر پاکستان میں کارروائی کا ذکر چھیڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version