Advertisement

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی زیر صدارت جی 20 ممالک کا اہم اجلاس

’کورونا سے نمٹنے کے لیے دنیا کو ہر محاذ پر ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے، خادمِ حرمینِ شریفین

سعودی عرب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے  جی 20 ممالک کے  اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے دنیا کو ہر محاذ پر ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔

شاہ سلمان نے دنیا کی بڑی معیشتوں جنھیں جی 20 کے نام سے جانا جاتا ہے کے غیر معمولی اجلاس کی سربراہی کی۔

 شاہ سلمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا عالمی سطح پر معاشی ترقی اور شرحِ نمو کی راہ میں مزاحم ہوگیا ہے۔ ’جی 20 ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ کورونا کے خلاف برسرِ پیکار ترقی پذیر ممالک کی مدد کریں۔‘

سعودی رہنما نے کہا کہ اشیا اور خدمات میں رکاوٹوں کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے اور کورونا کی وبا سے لڑنے کے لیے ایک متحدہ جواب ضروری ہے۔

شاہ سلمان نے کہا ’کورونا کے خلاف جنگ میں ہم عالمی ادارہِ صحت کے شانہ بشانہ ہیں اور اس سلسلے میں ویکسین کی تیاری میں سعودی عرب تعاون کرے گا۔‘

Advertisement

شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کے متاثرین کی صحتیابی کے لیے تہہ دل سے دعاگو ہیں، وائرس سے عالمی تجارت اور معیشت بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا سے بچاؤ کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، دوست ممالک اور متعلقہ تنظیموں سے مل کر کام کررہے ہیں وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات قابل تحسین ہیں۔

شاہ سلمان نے مزید کہا ’موجودہ حالات میں ہمیں مل کر اس کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ہی عالمی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے باہمی اعتماد کو قائم رکھتے ہوئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

جی 20 کے لیے لازمی ہے کہ عالمی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے مشترکہ طور پرقوی اور مضبوط لائحہ عمل مرتب کر کے کام کا آغاز کیا جائے تاکہ عالمی معیشت کے استحکام کےلیے اعتماد کی فضا بحال ہو۔

اجلاس میں جی 20 ممالک کے سربراہان کے علاوہ عالمی ادارہ برائے صحت، اقوام متحدہ اور ورلڈ بینک کے نمائندے بھی شریک ہیں۔

جی 20 ممالک کے آن لائن اجلاس سے پہلے سعودی فرمانروا نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ جی 20 ممالک کا اجلاس کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی عالمی کوششوں کو متحد کرے گا۔

Advertisement

شاہ سلمان نے یہ بھی لکھا کہ ‘خدا انسانیت کو ہر طرح کے نقصان سے بچائے۔’

جی 20 ممالک کا اجلاس یوں تو سال میں ایک مرتبہ منعقد ہوتا ہے لیکن سنہ 2009 اور 2010 میں عالمی معاشی بحران کے دوران اس کے دو اجلاس منعقد ہوئے تھے۔

Advertisement

جی 20 کا سالانہ اجلاس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں نومبر میں منعقد ہوگا لیکن کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اجلاس آج جمعرات کو بلایا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
شرم الشیخ میں تاریخی پیش رفت، غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہو گئے
جنگ ختم امن شروع، مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئی صبح کا آغاز ہو گیا ہے، صدر ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version