امریکہ میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز،چینی صدر کی ٹرمپ کو مدد کی پیشکش

کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں چین، اٹلی اور دیگر تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ کر امریکہ پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔
امریکہ کے پہلے نمبر پے آنے کے بعد چینی صدر شی جنگ پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مدد کی پیشکش کردی اور کہا امید ہے واشنگٹن چینی شہریوں کی حفاظت کےلیےاقدامات کرےگا۔
تفصیلات کے مطاامریکا نےکورونا وائرس کےمتاثرین کی تعداد میں چین کو پیچھے چھوڑدیا، اس سلسلے میں چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رابطہ ہوا ، جس میں کوروناوائرس پرگفتگو ہوئی اور کوروناخطرات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
کوروناوائرس:اٹلی،اسپین کےبعدامریکہ نےبھی چین کوپیچھےچوڑدیا
چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نےامریکاکومدد کی پیشکش کی اور کہا وائرس کامقابلہ کرنےکیلئےچین امریکا کو اکٹھا ہونا پڑے گا، وبا پھیلنے پرشفاف طریقےسےسب کوآگاہ کیا، امیدہےواشنگٹن چینی شہریوں کی حفاظت کےلیےاقدامات کرے گا۔
امریکی صدر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ‘ابھی ابھی چینی صدر کے ساتھ ایک بہت اچھی گفتگو ہوئی۔ ہم نے کورونا وائرس پر تفصیل سے بات چیت کی جس نے دنیا کے ایک بڑے حصے کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔
Just finished a very good conversation with President Xi of China. Discussed in great detail the CoronaVirus that is ravaging large parts of our Planet. China has been through much & has developed a strong understanding of the Virus. We are working closely together. Much respect!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) March 27, 2020
چین کورونا کی وجہ سے مشکل وقت سے گزار ہے اور اس نے وبا کے حوالے سے کافی کچھ سیکھ لیا ہے۔ ہم مل کر کام کر رہے ہیں۔’
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین وائرس سے گزرچکا ہے اور اس کو اچھی طرح سمجھتا ہے ، چین اور امریکا ملکر اس پر کام کر رہے ہیں ، دنیا اس وقت چھپے ہوئے دشمن کیخلاف حالات جنگ میں ہے، ہم یہ جنگ ضرور جیتیں گے۔
امریکہ میں سب سے زیادہ اموات نیویارک میں ہوئیں جہاں ان کی تعداد 365 ہے جبکہ واشنگٹن میں 109 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے 65 فیصد افراد عمر رسیدہ تھے۔
خیال رہے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے 85 ہزار سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 1 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

