Advertisement

زیبرا کراسنگ، خلاف ورزی کرنے والے کیمرے کی آنکھ سے بچ نہیں پائیں گے

زیبرا کراسنگ

دبئی میں زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی کرنے والے اب نہیں بچ پائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں زیبرا کراسنگ کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے مخصوص مقامات پر سمارٹ کیمرے نصب کرادیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ دبئی میں پیدل چلنے والوں کو سڑک پار کرنے کے لیے جگہ جگہ زیبرا کراسنگ بنائے گئے ہیں۔

لیکن دبئی میں عموماً لوگ زیبرا کارسنگ کی پابندی نہیں کرتے اور یہ ہی وجہ حادثات کا سببب بنتی ہیں۔

دبئی محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سیف مھیر المزرورعی نے بتایا کہ سمارٹ کیمرے شمسی توانائی کی مدد سے کام کرتے ہیں اور تو اور  یہ ریموٹ سینس آلات سے آراستہ ہیں، انتہائی حساس ہیں۔

Advertisement

 حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ کیمرے سڑک کے دونوں جانب پیدل چلنے والوں کی نقل و حرکت اورگاڑیوں کا ریکارڈ بھی لیتے ہیں اور یہ 4 جی سسٹم سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔

کیمروں میں 4 جی سسٹم ہونے کی وجہ سے خلاف ورزی سے نمٹنے کی کارروائی خود کار نظام کے تحت انجام پاتی ہے۔

خیلا رہے کہ اگر کوئی ڈرائیور اس کی پابندی نہیں کرتا تو اس کے خلاف ٹریفک چالان ریکارڈ کرلیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ سمارٹ کیمرہ الٹرا ساﺅنڈ سگنل جاری کرکے گاڑیو ںکے ڈرائیوروں کو متنبہ کرتا ہے کہ پیدل چلنے والے زیبرا کراسنگ عبور کررہے ہیں لہذاآپ رک جائیں اور پیدل چلنے والوں کو گزرنے کا موقع فراہم کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version