Advertisement

چمن میں امن معاہدے کی خوشی میں افغان شہریوں نے جشن

امریکا اور افغان طالبان کے درمیان  تاریخ سازامن معاہدہ طے پا گیا جس کے نتیجے میں چمن میں امن معاہدے کی خوشی  میں افغان شہریوں نے جشن منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاہدے کے جشن میں شہریوں نے افغان طالبان کے جھنڈے اٹھا کر ریلی نکالی گئی جبکہ شاندار آتشبازی کے مظاہرے کے ذریعے بھی مسرت کا اظہار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آج امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان دو دہائیوں پر محیط طویل جنگ کے خاتمے کے لیے تاریخی امن معاہدے پر دستخط کردیے گئے جس کے تحت امریکی افواج افغانستان سے مکمل انخلاء کریں گی۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان مقامی ہوٹل میں افغان امن معاہدے پردستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 50 ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

افغان طالبان کی جانب سے ملا عبدالغنی برادر اور امریکاکی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے دستخط کیے۔

Advertisement

امن معاہدے کے مطابق امریکی فوج 14 ماہ میں افغانستان سے مکمل انخلا ءکرے گی جبکہ طالبان اس بات کی ضمانت دینی  ہوگی کہ افغان سرزمین القاعدہ سمیت دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال نہیں آنے دیں گے۔

معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں 4500 فوجیوں کو افغانستان سے نکا لا جائے گا اس کے بعد باقی رہ جانے والے 8500 فوجیوں  کا انخلاء مرحلہ وار کیا جائے گا۔

امن معاہدے کی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکہ اورطالبان دہائیوں سے جاری تنازعات کو ختم کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version