Advertisement

امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں مسلمان رضاکار متحرک

امریکا

مسلم تنظیم اکنا ریلیف نے امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں امداد کے کام کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستوں میں اکنا ریلیف تنظیم کے رضاکار راشن اور ضروریات کی اشیاء پہنچا رہے ہیں۔

اکنا ریلیف تنظیم کے انچارچ شبیر گل کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے تقریباً ایک ہزار افراد کو مفت راشن اور ضروریات کی چیزیں فراہم کی گئیں ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث امریکا کی سپرمارکیٹس متاثر

یاد رہے کہ اکنا ریلیف تنظیم  بزرگ افراد کی ضروریات کا بھی خیال رکھ رہی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ مسلم تنظیم نے کورونا وائرس سے آگاہی کے لیے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔

یاد رہے کہامریکا میں کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 100 ہوگئی تھی جبکہ متاثرین مریضوں کی تعداد 6 ہزار ہوگئی تھی۔

 امریکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے باعث  ہلاک ہونے والے افراد میں زیادہ تر بڑی عمرکے افراد شامل ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق ہلاک ہونے والے ذیابیطس، گردوں کی خرابی، بلند فشار خون اور دیگرامراض کا شکار تھے۔ ان میں سے 45 فی صد کی عمریں 80 سال سے زیادہ تھیں۔

یہ واضح نہیں ہے کہ ان میں سے کچھ وائرس سے کیسے متاثر ہوئے تھے، لیکن ان میں سے ایک تہائی سے زیادہ نرسنگ ہوم میں رہتے تھے۔

واشنگٹن ریاست کے علاقے کیر کلائینڈ سینٹر میں کورونا کے 120 متاثرین میں سے27 کی موت واقع ہوچکی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کورونا وائرس امریکا کی تمام ریاستوں میں پھیل چکا ہے اور ملک بھر میں ہلاکتیں 100 سے تجاوز کرگئی ہیں۔

کوروناوائرس پربھی چین اورامریکہ آمنےسامنے

جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہے جبکہ چین سے پھیلنے والے وائرس سے چین میں اب ہلاکتوں کی تعداد میں کمی آگئی ہے اور وہاں وائرس آہستہ آہستہ دم توڑ رہا ہے۔

دوسری  جانب امریکی صدرٹرمپ کی جانب سےکوروناوائرس کو’ چینی وائرس‘ قراردینے پرچین نے سخت ردعمل کا اظہارکیا ہے۔

 گزشتہ روزامریکی صدرنےاپنی ٹوئٹ میں کرونا وائرس کو’چینی وائرس‘ قراردیتےہوئےکہاتھا کہ امریکا ائیرلائنز کی طرح اپنی ان انڈسٹریوں کے ساتھ پوری قوت سے تعاون فراہم کررہا ہےجو چینی وائرس سےمتاثرہوئیں۔

خیال رہے کہ پوری دنیا میں کرونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ، سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی افغانستان کو دھمکی
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version