Advertisement

خاتون کے جان بوجھ کر کھانسنے پر سپر اسٹور نے لاکھوں مالیت کی غذا تلف کردی

خاتون کے جان بوجھ کر کھانسنے پر سپر اسٹور نے لاکھوں مالیت کی غذا تلف کردی

کرونا وائرس نے دنیا کو اپنے حصار میں لے رکھا ہے اور اسکا خوف ہو حراس نے ہر کسی کو اپنی لپیٹ میں رکھا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ امریکہ میں سامنے آیا ہے۔

 امریکا میں ایک بڑے سپر اسٹور پر ایک خاتون کے جان بوجھ کے   کھانسنے پر انتظامیہ نے 35000 ڈالر کی غذا  کو تلف کردیا،   جس کی مالیت 50 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔

پینسلوانیا میں جیریٹی سپراسٹور کے مالک جو فیسولہ نے بتایا کہ ایک خاتون نے باری باری پہلے تازہ غذاؤں، بیکری مصنوعات اور اس کے بعد گوشت پر کھانسا جس کے بعد کھانے کی بڑی مقدار کو تلف کیا گیا جس کی قیمت ہزاروں ڈالرہے۔

اس خاتون کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے محلے میں بھی لوگوں کو پریشان کرتی رہتی ہیں۔ اسٹور کے مطابق خاتون نے مذاق میں جان بوجھ کر یہ عمل کیا لیکن انتظامیہ کے مطابق اس کے بعد ان کے پاس کوئی چارہ نہیں کہ تمام مشکوک سامان کو پھینک دیا جائے۔

اس خاتون کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے محلے میں بھی لوگوں کو پریشان کرتی رہتی ہیں، اسٹور انتظامیہ کے مطابق خاتون نے مذاق میں جان بوجھ کر یہ عمل کیا، ہم کسی طرح کا کوئی رسک نہیں لینا چاہتے تھے، اس لیے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر تمام غذائی اشیا کو اسٹور سے باہر کردیا اور ان کی فروخت بند کردی۔

سپر اسٹور کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ خاتون کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوں گی لیکن یہ عمل حفاظت کے طور پر انجام دیا گیا ہے۔ اس سارے سامان کو پھینکنے کے لیے 15 ملازمین نے حصہ لیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version