Advertisement

سب سے کم عمر انسان کورونا کے مریضوں کی فہرست میں شامل

کورونا کے مریض

کورونا کے مریضوں میں روز با روز اضافہ ہوتا جارہا ہے جس میں مختلف عمر کے لوگ شامل ہیں لیکن نومولود بھی اب کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں پیدائش کے فوری بعد ایک بچے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور اس طرح وہ اس مرض کے شکار دنیا کے کم عمر ترین افراد میں شامل ہوگیا ہے۔

برطانیہ میں پیدائش بچے کی پیدائش سے قبل اس کی ماں میں بیماری کا ٹیسٹ ہوا تھا مگر اس کی تصدیق بچے کی پیدائش کے بعد ہوئی تھی۔

پیدائش کے چند منٹوں بعد ہی بچے میں بھی کووڈ 19 کا ٹیسٹ ہوا جو مثبت آیا اور اب ڈاکٹر یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ وائرس بچے میں پیدائش کے دوران منتقل ہوا یا ماں کے پیٹ میں اس کا شکار ہوچکا تھا۔

اس بچے کی ماں کا پہلے نمونیا کے شک میں علاج ہورہا تھا اور وہ علاج کے لیے دوسرے ہسپتال میں منتقل ہوئی تھی۔

Advertisement

جب ماں اور بچے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تو دونوں کو علاج کے لیے الگ الگ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

مقامی اسپتال کے ترجمان نے روزنامے کو بتایا ‘نارتھ مڈل سیکس یونیورسٹی ہاسپٹل میں 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے ایک کو اسپیشلسٹ سینٹر منتقل کردیا گیا جبکہ ایک کا آئسولیشن روم میں علاج ہورہا ہے’۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مریضوں اور عملے کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، تو پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی ہدایات کے مطابق ہم ان حصوں کو مسلسل صاف کرتے ہیں جہاں مریضوں کا خیال رکھا جاتا ہے جبکہ طبی عملے کو خود سے الگ تھلگ ہونے کا کہا جاتا ہے’۔

ماں اور بچے کے قریب جانے والے طبی عملے کو بھی خود کو الگ تھلگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میمفس میں بدامنی عروج پر، صدر ٹرمپ کا نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان، شکاگو کو انتباہ
دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ
اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر، ہزاروں صارفین مشکلات کا شکار
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version