بھارتی پولیس کی کورونا کو رقص کے ذریعے بھگانے کی کوشش

بھارتی پولیس نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دلچسپ انداز اپنایا اورکورونا کو رقص کے ذریعے بھگانے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق دنیامیں مہلک کوروناوائرس کےبڑھتےمریض اور اموات کے پیش ِ نظردنیابھرمیں اقدامات کئےجارہے ہیں ، اسی سلسلےمیں بھارتی ریاست کیرلا کے ایک شہر کی پولیس نے کورونا کے لیے حفاظتی اقدامات کی آگاہی کے لیے دلچسپ انداز اپنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی پولیس کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار رقص کرتے ہوئے ہاتھ دھونے کا طریقہ بتا رہے ہیں جبکہ اس دوران تمام اہلکاروں نے اپنے چہروں کو ماسک سے بھی ڈھکا ہوا ہے۔
یاد رہےا س سے قبل بھارت کی ریاست اُتر پردیش کے شہر وارانسی ،بنارس کے مندر میں پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا تھا جس کی تصویر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اب تو بھارتیوں نے حد ہی کر دی جی بلکل ، تصاویر میئں دیکھاجا سکتا ہے کہ ہندوں مزہب سے تعلق رکھنے والوں نے بھگوان کو بھی کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیا ماسک پہنا دیا ۔
مندر کے پجاری نے کہا تھا کہ جیسے ہم سردی کے موسم میں بھگوان کو گرم کپڑے پہناتے ہیں اور گرمی کے موسم میں بھگوان کے لیے ایئر کنڈیشن لگاتے ہیں اِسی طرح ہم نے کورونا وائرس کو بھگوان سے دور رکھنے کے لیے بھگوان کو ماسک پہنایا ہے۔
کورونا وائرس : بھارت میں ’بھگوان‘ بھی خطرے کا شکار
پجاری نے یہ بھی کہا تھا کہ اِس مندر میں جو بھی آتا ہے، وہ چاہتا ہے کہ بھگوان کو ہاتھ لگائے لیکن ہم نے مندر آنے والے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بھگوان کو ہاتھ نہ لگائیں کیونکہ اِس سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے۔
واضح رہےکہ بھارت میں کوروناوائرس کےچارمزید مریض سامنے آئےہیں جس سے مجموعی مریضوں کی تعداد 170 ہو گئی ہے، جبکہ بھارت میں کورونا سے 3 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
اس کےعلاوہ کوروناوائرس سےبچاؤکےلئےبھارت میں تمام تعلیمی اداروں، میوزیم، سینما، پارکوں کو 31 مارچ تک بند کردیاگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News