Advertisement

بھارت کا کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے کرفیو لگانے کا فیصلہ

ٹسٹنگ

بھارت نے کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے پورےملک میں22مارچ کو کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے مہلک کوروناوائرس کے بڑھتے مریض اور اموات سے نمٹنے کے لئے پورے ملک میں22مارچ کو کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا جبکہ بین الاقوامی پروازیں معطل کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے مزید کہا کہ کرفیو صبح سات بجے سے رات نو بجے تک رہے گا۔

قبل ازیں بھارت نے ملک بھر کے سینما ہالز، شاپنگ مالز، میوزیم و تاریخی تفریحی مقامات کو بند کرنے سمیت عارضی طور پر ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ بھی موخر کردی تھی ۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کرناٹکا، مقبوضہ جموں و کشمیر، کیرالہ اور دہلی کے بعد ریاست مہارا شٹر نے بھی عارضی طور پر سینما ہالز، شاپنگ مالز اور دیگر تفریحی مقامات کو عارضی طور پر بند کرنے کی ہدایات جاری کردیں تھی۔

Advertisement

بھارت،کوروناوائرس کےعلاج کےلئےگائےکےپیشاب کااستعمال

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ دارالحکومت نئی دہلی میں تقریبا 150 سینما ہالز ہیں جنہیں فوری طور پر بند کردیا گیا اور جبکہ ان سینما ہالز کو یومیہ 10 لاکھ روپے نقصان اٹھانا پڑے گا۔

بھارت بھر میں 31 مارچ تک سینما ہالز ، شاپنگ مالز و تفریحی مقامات کو بند رکھا جائے گا جب کہ اسی عرصے کے دوران ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ بھی بند رہے گی اور جن ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ جاری ہے، انہیں تین دن میں اسے بند کرنے کی ہدایات کردی تھی ۔

 واضح رہےکہ بھارت میں‌ کوروناوائرس کےچارمزید مریض سامنے آئےہیں جس سے مجموعی مریضوں کی تعداد 114 ہو گئی ہے، جبکہ بھارت میں کورونا سے 3 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

اس کےعلاوہ کوروناوائرس سےبچاؤکےلئےبھارت میں تمام تعلیمی اداروں، میوزیم، سینما، پارکوں کو 31 مارچ تک بند کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیلی حملے کے باوجود صمود فلوٹیلا رواں دواں، سابق سینیٹر مشتاق سمیت 200 گرفتار، دنیا بھر میں احتجاج شروع
اسرائیلی فوج کا امداد لے کر غزہ جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ پر حملہ
’’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘‘ قطر پرحملہ امریکا پر حملہ تصور ہو گا،ٹرمپ کا نیا حکم
غزہ جانے والے عالمی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی خطرات، فلوٹیلا نے سفر جاری رکھنے کا اعلان کر دیا
فلپائن میں 6.9 شدت کا زلزلہ، 69 افراد ہلاک، 150 سے زائد زخمی
بوئنگ نے مقبول مگر متنازع 737 میکس کی جگہ نیا طیارہ بنانے کا فیصلہ کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version