Advertisement

سعودی دارالحکومت، مکہ اور مدینہ میں لاک ڈاؤن کا اعلان

سعودی

سعودی عرب نے بھی کورونا وائرس  کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دارالحکومت ریاض سمیت مکہ اور مدینہ میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے  مطابق سعودی شاہی فرمان میں  کورونا وائرس کے انسداد کے لیے اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر مزید سخت کرتے ہوئے تمام ریجنز کے رہائشیوں کے ایک ریجن سے دوسرے ریجن آنے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

شاہی فرمان کے مطابق ریاض ، مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ میں داخلے اور باہر نکلنے پر مکمل پابندی ہو گی۔ مذکورہ شہروں میں کرفیو کا وقت دوپہر 3 بجے سے شروع ہوگا۔

شاہی فرمان میں ریجنز میں آنے جانے کی پابندی کے علاوہ خاص طور پر ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے لیے خصوصی اقدامات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ آنے جانے پر مکمل پابندی ہوگی۔

فرمان میں مزید کہا گیا کہ  تینوں شہروں کے رہائشی شہر سے باہر نہیں جاسکتے نہ کوئی باہر سے شہر میں داخل ہوسکتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ کورونا وائرس عالمی وباء بن چکا ہے اور دنیا بھر میں اس سے 4 لاکھ سے زائد افراد متاثر جبکہ 19 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کئی ممالک میں مکمل   جبکہ بعض ممالک میں جزوی لاک ڈاؤن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version