Advertisement

سعودیہ میں ایمانداری سے کام کرنے والے پاکستانی کے لئے شاندار تحفہ

سعودیہ میں ایمانداری سے کام کرنے والے پاکستانی کے لئے شاندار تحفہ

محنت میں عظمت ہے اور جو محنت کرتا ہے اسے اس کا پھل ضرور ملتا ہے، ایسا ہی پھل سعودی عرب میں ملازمت کی غرض سے مقیم پاکستانی بزرگ کو اس کے مالک نے 42 سال تک ایمانداری سے ملازمت پر بیش قیمتی تحفے سے نواز دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں بتایا گیا کہ 42 برس تک ایک کمپنی میں خدمت کرنے والے پاکستانی بزرگ کو کمپنی کے مالک نے دو لاکھ ریال مالیت گولڈ کا تحفہ دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق تحفے میں دیے جانے والے سونے کے بسکٹ کی قیمت دو لاکھ ریال کے لگ بھگ ہے جبکہ باکس پر تحریر 42 کا ہندسہ اس طرف اشارہ کررہا ہے کہ مذکورہ شخص کو ملازمت کرتے ہوئے 42 سال گزر چکے ہیں۔

الفنار کمپنی کے چیئرمین عبدالسلام المطلق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے پاکستانی کارکن کو مسلسل 42 بر س تک بہترین خدمات فراہم کرنے پر سونے کا تحفہ پیش کر رہے ہیں۔

ویڈیو کے مطابق تحفے میں دیے جانے والے سونے کے بسکٹ کی قیمت دو لاکھ ریال کے لگ بھگ ہے۔ تحفے کے بکس پر (42) تحریر ہے۔

Advertisement

 اس سے اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ پاکستانی کارکن نے کمپنی کی 42 برس تک خدمت کی ہے۔

Advertisement

ویڈیو میں وہ منظر دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے جب پاکستانی کارکن نے تحفے کو کھولنا شروع کیا۔ تحفہ پیکٹ در پیکٹ رکھا ہوا تھا اور خوبصورتی سے  پیک کیا گیا تھا۔

بزرگ پاکستانی نے اپنا تحفہ دیکھا اور اسے پیکٹ سے نکالا تو کمپنی کے مالک عبدالسلام المطلق ان کے برابر میں آ کر کھڑے ہوگئے اور پاکستانی کارکن سے کہا ’گولڈ کا یہ تحفہ گولڈ مین کے لیے ہے‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد امدادی سرگرمیاں تیز، ملبہ ہٹانے کا کام جاری
خواتین صحافیوں کی توہین، افغان وزیر خارجہ کا دورہ مودی سرکار کے گلے پڑ گیا
شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے بین البرِاعظمی میزائل 'ہواسونگ-20' کی نمائش
دنیا سے ناپید ہونے والے پرندے کے نایاب ’’ پر‘‘ کی حیران کن قیمت، نیلام کر دیا گیا
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے تاریخی، چین کودنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version