Advertisement

ایران کی کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے دنیا سے مدد کی درخواست

ایران

ایران نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی دنیا سے مدد کی درخواست کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ  ایران کے طبی اہلکار جرات   مندی کے  ساتھ مختلف محاذوں پر  کورونا وائرس سے  جنگ لڑ رہے ہیں۔

جواد ظریف نے کہا کہ انہیں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مشکلات کا سامنا  کرنا پڑ رہاہےکیونکہ دوائیوں  اور دیگر سازو سامان تک رسائی پر پابندی کی وجہ سے ان اشیاء کی وسیع قلت کا سامنا ہے۔

Advertisement

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ انہیں وینٹی لیٹر ، مختلف اقسام کے ماسک اوردواؤں سمیت بیشتر ضروریات  کی چیزوں کی  فوری  ضرورت ہے ۔

اپنے پیغام کے آخر میں جواد ظریف نے کہا کہ وائرس  کسی کےساتھ امتیازی سلوک نہیں کرتے  وہ برابری کی سطح  پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

چند گھنٹوں قبل  بھی ایرانی وزیر خارجہ  ایک  ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ ایران نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ہنگامی مالی امداد طلب کی ہے۔تاکہ اس سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے ۔

واضح رہے کہ  اکتوبر 2019 میں امریکہ نے ایران پر عائد پابندیوں میں اضافہ  کیا تھا جس کے سبب ایران کئی  ضروری ادویات تک رسائی سے محروم ہوگیا تھا۔

ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 354 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز ایک لاکھ بیس ہزار کے قریب پہنچ گئے ہیں جبکہ 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version