اٹلی میں کورونا سے کتنے ڈاکٹر اور نرسوں کی اموات ہوئیں؟

اٹلی میں کوروناوائرس سے مقابلہ کرتے ہوئے اب تک 70 ڈاکٹرز اور 30 نرسوں کی اموات ہوئی ہیں۔
پاکستان میں اٹلی کے سابق سفیر سٹیفینو پونٹیکورنو نے ٹویٹ کیا کہ آج بھی اٹلی میں 100 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
https://twitter.com/pontecorvoste/status/1246385504205053953
خیال رہے کہ کوروناوائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔
جہاں کل مریضوں کی تعداد1 لاکھ 19 ہزار827 ہو گئی ہے۔ اور 14 ہزار 681 افراد اس وبا ٫ سے ہلاک ہوچکے ہیں ۔
اٹلی میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر119,827 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 19,758 صحت یاب ہوئے۔
اعدادوشمار کےمطابق 85,388 مریض تاحال زیرعلاج ہیں جن میں سے4,068 کی حالت تشویشناک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

