Advertisement

عمان میں کوروناوائرس کے سبب پہلی ہلاکت

عمان میں کوروناوائرس کے سبب پہلی ہلاکت

سلطنت عمان میں کرونا وائرس کے سبب 72 سالہ مریض زندگی کی بازی ہار گیا، خیال رہے کہ یہ عمان میں کرونا وائرس سے ہونے والی پہلی موت ہے۔

عمان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 72 سالہ کرونا وائرس کا مریض عمان کے اسپتال میں زیر علاج تھا جو منگل کے روز دم توڑ گیا۔

وزارت صحت کے مطابق یہ عمان میں کرونا وائرس سے ہونے والی پہلی موت ہے۔ ملک بھر میں اس وقت 210 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج یا قرنطینہ میں ہیں۔

عمان میں ایک روز قبل 90 کے قریب ہوٹلز مالکان نے اپنے ہوٹلز وزارت صحت کے حوالے کیے ہیں تاکہ وہاں قرنطینہ سمیت دیگر طبی سہولیات قائم کی جاسکیں۔

فی الحال ان ہوٹلز کے کمرے اسکالر شپ پر موجود غیر ملکی طلبا کو رہائش کے لیے دیے جارہے ہیں جو ہاسٹلز بند ہوجانے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، طلبا کو ان کمروں میں رہائش دینے کا فیصلہ وزارت سیاحت نے کیا ہے۔

Advertisement

واضح  رہے کہ عمان سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 58 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ 42 ہزار مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
امن معاہدے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کونئی وارننگ
یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کر دے ، نائب ہسپانوی وزیراعظم
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version