Advertisement

کورونا وائرس : ہلاکتیں ایک لاکھ 20ہزار کے قریب پہنچ گئیں

اموات

کورونا وائرس کی سنگینی میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات  ایک لاکھ 20 ہزار کےقریب پہنچ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وباء دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے جس میں 1،19،815 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 19لاکھ سے تجاوز کرگئی  ہیں۔

دوسری جانب اس وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4لاکھ 53 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

اس مہلک وائرس کے سب سے زیادہ مصدقہ مریض امریکہ میں ہیں جہاں 5 لاکھ 87ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 644 سے زائد ہوگئی ہے۔

اسپین میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کرگئی  ہے جبکہ 17 ہزار 700 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Advertisement

اٹلی میں 1 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 20 ہزار 400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔فرانس  میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ  36 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ 15ہزار کے قریب اموات ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس ، قدرتی وباء یا پھر سازش

جرمنی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔چین میں  متاثرہ مریض 82 ہزار کے قریب جبکہ 3 ہزار 300 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

برطانیہ میں 88 ہزار 600 سے زائد مصدقہ مریض جبکہ 11 ہزار 300 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ ایران میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 73 ہزار سے زائد جبکہ اموات کی تعدا 4 ہزار 500سے تجاوز کر چکی ہے۔

ترکی میں 61   ہزار سے  زائد متاثرہ مریض ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 300 کے قریب پہنچ گئی ہے۔

بیلجیم میں 30  ہزار 500 سے زائد مصدقہ مریض  ہیں جبکہ 4 ہزار کے قریب اموات ہوچکی ہیں۔ نیدرلینڈز میں 26 ہزار 500 سے زائد افراد متاثر جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 800 سے تجاوز کرگئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version