Advertisement

افغانستان میں بارودی سرنگ دھماکے میں 8 شہری ہلاک

افغانستان میں بارودی سرنگ دھماکے میں 8 شہری ہلاک

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس میں سوار ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ہلمند کے جنوبی علاقے میں ایک خاندان اپنی گاڑی پر رشتے داروں سے ملنے جارہا تھا کہ سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کی زد میں آگئے۔ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ دو زخمی زیر علاج ہیں۔

ترجمان گورنر ہلمند نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

Advertisement

ترجمان گورنر ہلمند نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

جنگ زدہ افغانستان میں جگہ جگہ بارودی سرنگیں بچھی ہوئی ہیں جس کی زد میں آکر سیکڑوں شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور کئی زندگی بھر کیلیے معذور ہوگئے تاہم امن معاہدہ طے پا جانے کے باوجود ان بارودی سرنگوں کو غیر فعال کرنے کے سلسلے میں کوئی کوشش سامنے نہیں آئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Next Article
Exit mobile version