Advertisement

سعودی عرب میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے، وزیر صحت

سعودی عرب میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے، وزیر صحت

سعودی عرب کے وزیر صحت نے اپنے جاری کردہ  بیان میں  واضح  کیا ہے کہ   مملکت میں آیندہ چند ہفتوں کے دوران میں کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد  2  لاکھ تک  پہنچ سکتی ہے۔

سعودی خبررساں ادار ے  کے مطابق وزیر صحت  نے  کہا ہے کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ ہدایات اور طریق کار کی پاسداری کی وجہ سے کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد کو کم سے کم رکھنے میں مدد ملی ہے۔

جبکہ ان ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں کیسوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوسکتا ہے۔‘‘

سعودی وزارت صحت نے منگل کے روز کرونا وائرس کے 41 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے جس کے بعد اس مہلک وائرس کا شکار ہونےوالے افراد کی تعداد 2795 ہوگئی ہے۔

وزیر صحت نے بتایا کہ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ معاشرے کے بعض لوگ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ متاثرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

Advertisement

سعودی حکومت نے اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سوموار کو دارالحکومت الریاض سمیت متعدد شہروں میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کردیا ہے۔

Advertisement
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق پانچ شہروں الریاض،تبوک ، الدمام ، ظہران ، الہفوف کے علاوہ چار گورنریوں جدہ ، طائف ، القطیف اور الخُبر میں دن رات کا کرفیو اور لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
Advertisement

خیال رہے  کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نئے کورونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مزید 7 ارب ریال کی منظوری  دی ہے۔

اس سے قبل 8 ارب ریال کی منظوری کا شاہی فرمان جاری ہوا تھا مجموعی طور پر یہ رقم 15 ارب ریال ہوگئی- منظوری کی درخواست ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میمفس میں بدامنی عروج پر، صدر ٹرمپ کا نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان، شکاگو کو انتباہ
دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ
اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر، ہزاروں صارفین مشکلات کا شکار
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version