Advertisement

روسی صدر سے ہاتھ ملانے والا ڈاکٹر بھی کوروناوائرس کا شکار

روسی صدر سے ہاتھ ملانے والا ڈاکٹر بھی کوروناوائرس کا شکار

جہاں دنیا بھر کے ڈاکٹرز کوروناوائرس کے سبب ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے منع کر رہے ہیں، وہیں دوسری جانب روس کے صدر دلادی میر پوتین سے ہاتھ ملانے والا ڈاکٹر بھی کوروناوائرس کا شکار ہوگیا۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے قائم کردہ نئے اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر ڈینس پروتسینکو خود اس مہلک مرض کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

انھوں نے ایک ہفتہ قبل روسی صدر ولادی میر پوتین سے مصافحہ کیا تھا۔تب صدر پوتین نے ماسکو میں قائم کردہ کومونرکا اسپتال کا دورہ کیا تھا۔

کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈاکٹر پروتسینکو نے اسپتال میں واقع اپنے دفتر میں خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ بہتری محسوس کررہے ہیں۔

تاہم کریملن نے ابھی تک ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے ،جس سے یہ ظاہر ہو کہ صدر پوتین نے بھی کرونا وائرس کا اپنا کوئی ٹیسٹ کرایاہے۔

Advertisement

انھوں نے ڈاکٹر پروتسینکو سے 24 مارچ کو ملاقات کے وقت عام لباس زیب تن کررکھا تھا اور پیشگی حفاظتی تدابیر کو نظرانداز کیا تھا، جس پر انھیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ روس میں کوروناوائرس سے متاثرین کی تعداد 2 ہزار 777 ہوگئی ہے، اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version