سعودی عرب میں کورونا کے 140 نئے کیسز، کل تعداد 2179 ہوگئی

سعودی عرب میں وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 140 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
جبکہ حکومت نے جدہ گورنری کے 7 علاقوں کو اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے قرنطینہ میں تبدیل کردیا ہے۔
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد عبدالعالی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں بتایا ہے کہ مملکت میں کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 2179 ہوگئی ہے۔
ان میں 420 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور اب تک اس مہلک وائرس سے 29 اموات ہوئی ہیں۔
ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ’کورونا وائرس میں مبتلا بیشتر مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے ،بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
،وزارت صحت اورمملکت میں دیگراداروں کی مثالی حکمت عملی کارگرثابت ہورہی ہے جس کے مثبت اثرات بھی نمایاں ہو رہے ہیں‘۔
سعودی وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق جدہ گورنری کے سات علاقوں کو کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹر عبدالعالی نے مزید کہا وزارت صحت کی جانب سے کورونا سے بچاو کےلیے جن احتیاطی تدابیر کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کیا جارہا ہے ان پر سختی سے عمل کریں تاکہ جلد از جلد اس وبا پر قابو پایا جاسکے۔
ان علاقوں میں پہلے ہی کرفیو نافذ ہے اور ان کے مکین صبح چھے بجے سے سہ پہر تین بجے تک اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے گھروں سے باہر نکل سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی حکومت نے مملکت میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تیرہ صوبوں میں شہریوں اور مکینوں پر سفری پابندیاں عاید کررکھی ہیں۔
قبل ازیں سعودی حکومت نے گذشتہ جمعرات کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تاحکم ثانی 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

