Advertisement

سعودی عرب کا پاکستانی مزدوروں کیلئے بڑا اعلان

بے روزگار پاکستانی

سعودی حکومت نے مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے سعودی وزیر سے ویڈیو کال کے ذریعے بات کی ہے۔

زلفی بخاری نے نائب سعودی وزیر برائے افرادی قوت عبداللہ بن نصیر سے ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ کیا جس میں انہوں نے پاکستانی مزدور اور لیبر کمیونٹی کو درپیش مسائل کے مسائل پر بات کی۔

ویڈیو لنک رابطے میں دونوں نے مسائل کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی ہے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر قسم کی ضروریات پوری کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے پاکستانی مزدوروں سے تعاون بڑھانے اور وطن واپسی کیلئے خصوصی اقدامات کی درخواست بھی کی ہے۔

Advertisement

یاد رہے سعودی عرب نے انٹری اور ایگزٹ ویزے کی مدت بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی وزیر نے بتایا کہ دسمبر تک پاکستانی مزدوروں کے ویزوں کی توسیع بالکل مفت ہوگی۔

دوسری جانب انہوں نے بتایا کہ سعودی کمپنیاں آئندہ 3 ماہ تک محنت کشوں کو ملازمت سے برطرف نہیں کریں گی۔

سعودی وزیر کے مطابق تمام ملازمین کو 3 ماہ تک تنخواہ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اس کے علاوہ پاکستانیوں کی مکمل تنخواہ اور بقایا جات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

یاد رہے کورونا پوری دنیا میں بری طرح پھیل چکا ہے اور سعودیہ میں بھی کورونا سے بہت لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سےکئی مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version